1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی سپنر نعمان علی بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

23 دسمبر 2023

اس وقت آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو یکے بعد دیگرے کئی کھلاڑیوں کے زخمی یا بیمار ہو جانے کا سامنا ہے۔ سپنر نعمان علی وہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، جو اب اس سیریز کے باقی ماندہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

نعمان علی، تصویر میں دائیں، جن کا ہفتے کے روز اپنڈکس کا آپریشن ہوا
نعمان علی، تصویر میں دائیں، جن کا ہفتے کے روز اپنڈکس کا آپریشن ہواتصویر: Ishara S. Kodikara/AFP

آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہفتہ تیئیس دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران نعمان علی ایسے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے، جو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے موجودہ سیریز کے باقی دونوں ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

اپنڈکس کی سرجری

نعمان علی گزشتہ ہفتے پرتھ میں کھیلے گئے اس پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، جسے میزبان ٹیم نے 360 رنز کے بہت بڑے فرق سے ہرا دیا تھا۔ نعمان علی کا آج ہفتے کے روز میلبورن میں اپنڈکس کا آپریشن ہوا، جس کے بعد وہ بھی اب باقی ماندہ سیریز کے لیے ان فٹ ہو گئے ہیں۔

نيتھن لائن کی پانچ سو وکٹيں، پاکستان کی پہلے ٹيسٹ ميں شکست

پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کیی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''نعمان علی نے گزشتہ روز پیٹ میں اچانک شدید تکلیف کی شکایت کی تھی، جس کے بعد ان کا ہنگامی طور پر طبی معائنہ اور سکین کیے گئے، جن سے یہ ثابت ہو گیا کہ وہ اپنڈکس کی شدید تکلیف میں مبتلا تھے۔‘‘

فاسٹ بولر نسیم شاہ پہلے ہی زخمی ہونے کی وجہ سے کافی عرصے تک کھیلنے کے قابل نہیں ہیںتصویر: Pankaj Nangia/AP Photo/picture alliance

بیان میں مزید کہا گیا، ''سپنر نعمان علی کی حالت سرجری کے بعد مستحکم ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔ انہیں آج ہی بعد ازاں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔‘‘

فاسٹ بولر خرم شہزاد پہلے ہی سیریز سے باہر

نعمان علی کا اچانک بیمار ہو جانا اور پھر ان کی سرجری پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اس وجہ سے بھی ایک بڑا دھچکہ ہے کہ ابھی دو روز قبل ہی جمعرات کے دن فاسٹ بولر خرم شہزاد بھی اس ٹیسٹ سیریز کے باقی ماندہ میچوں کے لیے ان فٹ ہو گئے تھے۔

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی 'جنگ' جاری رکھوں گا، عثمان خواجہ

خرم شہزاد نے پرتھ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 128 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ تھا۔

لیکن پھر جمعرات کو یہ تشخیص بھی ہو گئی تھی کہ خرم شہزاد کو نہ صرف ایک پسلی کے سٹریس فریکچر کا سامنا تھا بلکہ ان کا ایک پٹھا بھی پھٹ گیا تھا، جس کے بعد وہ اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لینے کے قابل نہیں رہے تھے۔

بھارت کی شکست پر پاکستان کے حق میں نعرے بازی کے الزام میں کشمیر طلبہ کی گرفتاریاں

حارث رؤف (تصویر میں: اسی سال ستمبر میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں وکٹ لینے کے بعد خوشی مناتے ہوئے) اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیںتصویر: ASIF HASSAN/AFP/Getty Images

پاکستان کا کمزور بولنگ اٹیک

پاکستانی ٹیم اپنے موجودہ دورہ آسٹریلیا پر ایک کمزور بولنگ لائن اپ کے ساتھ گئی تھی۔ اس کی وجہ یہ رہی تھی کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پہلے ہی زخمی ہونے کی وجہ سے کافی عرصے تک کھیلنے کے قابل نہیں رہے جبکہ فاست بولر حارث رؤف نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کرنے کے بجائے آسٹریلیا ہی کی بگ بیش لیگ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر سوالات

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں کھیلے گئے اپنے گزشتہ 15 ٹیسٹ میچ مسلسل ہار چکی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں آخری مرتبہ فتح 1995ء میں سڈنی میں ملی تھی۔

دونوں ممالک کی قومی ٹیموں کے مابین موجودہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ میلبورن میں 26 دسمبر سے جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ سڈنی میں تین جنوری سے کھیلا جائے گا۔

م م / ع ت (اے پی، روئٹرز)

پاکستان کا 'ننھا بابر اعظم'

01:34

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں