حمزہ علی عباسی وہ شخصیت ہیں کہ شہرت جن کے ساتھ چلتی ہے۔ اداکاری ہو یا سیاست، سماجی کام ہوں یا مذہبی رجحان ان کی کہی ہر بات خبر بن جاتی ہے۔ پاکستان میں ان کی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' ریلیز ہو رہی ہے جس میں وہ اس مرتبہ ولن نوری نت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہماری نمائندہ کوکب جہاں نے اسلام آباد میں حمزہ علی عباسی سے ان کی فلم اور دیگر مصروفیات پر خصوصی بات چیت کی۔