1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی قبائلی علاقے پرمبینہ ڈرون حملہ: پانچ ہلاک

23 جنوری 2012

پاکستان کی شورش زدہ قبائلی پٹی پر مبینہ امریکی ڈرون حملوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ پیر کے روز ہونے والے میزائل حملوں میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔

تصویر: AP

پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے خیبر پختونخوا میں پیر کے روز ہونے والا مبینہ امریکی ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے ان حصوں پر کیا گیا جو افغان سرحد کے خاصے قریب ہیں۔ بغیر پائلٹ کے ڈرون کے ذریعے دو میزائل مختلف علاقوں پر فائر کیے گئے۔ ان کا نشانہ ایک موٹر گاڑی اور ایک مکان تھا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی (AFP) کو قبائلی علاقے میں متعین سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر ڈرون حملے کی تصدیق کے ساتھ ہلاکتوں کا بتایا۔ سکیورٹی اہلکار کے مطابق ڈرون کے ذریعے کل دو میزائل چھوڑے گئے تھے۔

مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک میزائل شمالی وزیرستان کے گاؤں دیگان کے قریب فائر کیا گیا۔ جبکہ دوسرا میزائل دتہ خیل قصبےکے گاؤں محمد خیل کے نواح میں داغا گیا۔ میزائل کا نشانہ بننے والے مکان اور موٹر گاڑی کے تباہ ہونے کا بھی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے۔ دیگان کا گاؤں میران شاہ سے مغرب کی جانب پچیس کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ محمد خیل بھی شمالی وزیرستان میں شمار کیا جاتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ تمام ہلاک ہونے والے غیر ملکی انتہاپسند تھے۔ تاحال ہلاک شدگان کی شناخت بارے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

پیر کے روز ہونے والا ڈرون حملہ اس برس کا تیسرا حملہ ہےتصویر: picture alliance/dpa

بظاہر ڈرون حملوں کی پلاننگ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے (CIA) کرتی ہے لیکن ان پر کھلے عام امریکی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جاتا۔ تاہم بعض حلقے اس بات کو مانتے ہیں کہ ان ڈرون حملوں کے ذریعے القاعدہ اور طالبان کے کئی اہم اور نمایاں کمانڈر ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ سال چھبیس نومبر کو افغانستان میں متعین غیر ملکی فوج کے پاکستانی چوکی پر کیے گئے حملے کے بعد تقریباً دو ماہ تک ڈرون حملوں کا سلسلہ بند رہا تھا۔ ان حملوں کا دوبارہ آغاز دس جنوری سے ہوا ہے۔ ڈرون کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے یہ تیسرا حملہ ہے۔ گزشتہ حملے میں القاعدہ کا اہم فیلڈ ورکر اور پلانر اسلم اعوان مارا گیا تھا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں