کراچی کی باہمت طالبات نے فینسنگ میں شاندار کارکردگی پر متعدد میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔ بہترین تربیت اور مقابلے کے خوف پر قابو پانے کے لیے ان کے مدمقابل لڑکے بھی ہوتے ہیں۔ یہ مشق دراصل انہیں عملی زندگی میں خود اعتمادی کے ساتھ جینا سکھا رہی ہے۔ وقاص علی کی رپورٹ۔