1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی وزیراعظم تبدیلی کا نشان ہیں، امریکی سینیٹر

20 جنوری 2019

سینیئر امریکی سینیٹر لِنڈسی گراہم نے اتوار بیس جنوری کو پاکستانی دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ لِنڈسی گراہم امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی اور سینیئر سیاستدان ہیں۔

Pakistan Islamabad US-Senator Lindsey Graham
تصویر: Getty Images/AFP/A. Quershi

اتوار بیس جنوری کو امریکی سینیٹ کے سینیئر رکن سینیٹر لِنڈسی گراہم نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے علاوہ افغانستان میں قیام امن کی امریکی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سینیٹر لنڈسی گراہم نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کریں کیونکہ وہ ’تبدیلی کا نشان‘ ہیں۔ سینیٹر گراہم کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے اور وہ امریکی صدر کے قریبی ساتھی ہیں۔ وہ سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں۔ پاکستان پہنچنے سے قبل امریکی سینیٹر نے ترک دارالحکومت میں قیام کے دوران صدر رجب طیب ایردوآن سے بھی ملاقات کی تھی۔

امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم نے وزیراعظم عمران خان کو امریکا کا نیا پارٹنر قرار دیا

وزیراعظم خان سے ملاقات کے بعد امریکی سینیٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو امریکا کا نیا پارٹنر قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان میں امن ڈیل کے لیے جاری کوششوں میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات کو حوالے سے کہا کہ یہ دونوں پہلی ملاقات ہی میں دوست بن جائیں گے۔

اعلیٰ امریکی سینیٹر ایسے وقت پر اسلام آباد پہنچے ہیں، جب طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے ابھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ مکمل کیا ہے۔ زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچنے سے قبل چین، بھارت اور افغانستان کے دورے مکمل کر چکے تھے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں