1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی وکلا کی تحریک اور خواتین وکلا کا کردار

ہما صدف 15 مئی 2008

ایک جانب پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں اور وہیں دوسری جانب کالے کوٹوں والی وکلا برادری معزول ججوں اور عدلیہ کی بحالی کے لئے سراپا احتجاج ہے۔

پاکستانی وکلا دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئےتصویر: AP

نو مارچ دو ہزار سات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری کی معزولی کے بعد پاکستانی وکلا نے ان کی بحالی اور عدلیہ پر انتظامیہ کی بالا دستی کے خلاف ملک گیرتحریک چلائی لیکن اس کا نتیجہ نکلا ایمرجینسی کا نفاذ اور مزید ججوں کی معزولی۔

پاکستان کے اس آئینی بحران کے خاتمے کے لئے جاری جدوجہد اور اس حوالے سے وکلا اور سول سوسائیٹی کے کردار پر اس وقت ہر فورم پر گفتگو جاری ہے لیکن وکلا کی اس جدوجہد میں خواتین وکلا بھی خاموش اداکاروں کی طرح اپنا کردار نبھا رہی ہیںِ۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں