1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کرکٹ کے پروفیسر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

3 جنوری 2022

پاکستانی کرکٹ کے سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اٹھارہ سالہ کیریئر میں تین سو بانوے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

Cricket Lahore Qalandars gegen Quetta Gladiators in Pakistan
تصویر: Fareed Khan/AP/picture alliance

اکتالیس سالہ محد حفیظ نے سن دو ہزار تین میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شرکت کر کے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا جبکہ ان کا آخری بین الاقوامی میچ نومبر میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا سیمی فائنل ثابت ہوا، جس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

محمد حفیظ نے اپنا آخری ایک روزہ میچ لارڈز میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ عالمی کپ کے اس میچ میں پاکستان نے چورانوے رنز سے جیت حاصل کی تھی۔ ان کا آخری ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف تھا، جو سن دو ہزار اٹھارہ کے دسمبر کی اوائل میں ابو ظہبی میں کھیلا گیا تھا۔

 پروفیسر کہلانے والے حفیظ نے پاکستان سپر لیگ (آئی پی ایک) کے آئندہ سیزن کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ ڈیل کر لی ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والہ فرنچائزڈ لیگز میں شرکت کے لیے دستیاب رہیں گے۔

پیر کے دن ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں حفیظ نے کہا کہ وہ بہت مطمئن ہیں کہ انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہیں اور جب فٹنس نے ساتھ دیا وہ، بین الاقوامی لیگز کھیلتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان  کرکٹ بورڈ چیئرمین رمیز راجہ نے حال ہی میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے کہا تھا کہ وہ باوقار اور باعزت طریقے سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔

پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حفیظ نے کہا کہ وہ کسی دباؤ یا تنقید کی وجہ سے کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ نہیں کر رہے بلکہ یہ ان کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے ایسی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا کہ وہ اپنی رضا مندی کے برخلاف ریٹائر ہو رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے پچپن ٹیسٹ، دو سو اٹھارہ ون ڈے اور ایک سو انیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بارہ ہزار سات سو ستر رنز بنائے۔

حفیظ اپنی خطرناک آف سپن کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں ترپّن، ایک روز ہ میچوں میں ایک سو انتالیس جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اکسٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

اپنے اٹھارہ سالہ کیریئر میں حفیظ بتیس میچوں میں بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے تین ہی کھلاڑی حفیظ سے آگے ہیں۔ اپنے کیریئر میں شاہد آفریدی نے تینتالیس مرتبہ، وسیم اکرم نے انتالیس مرتنہ جبکہ انضمام الحق نے تینتیس مرتبہ مین آف دا میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

حفیظ مجموعی طور پر نو مرتبہ مین آف دا سیریز کے حق دار بی قرار پائے، جو یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاٹیوں میں دوسرا مقام بنتا ہے، اس سے پہلے عمران خان ، انضمام الحق اور وقار یونس ہی ایسے کھلاڑی تھے، جو سب سے زیادہ مرتبہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔

محمد حفیظ نے دسمبر سن دو ہزار اٹھارہ میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔ انہوں نے پچپن ٹیسٹ میچوں میں ایک سو پانچ اننگز کھیل کر تین ہزار چھ سو باون رنز بنائے۔ اس فارمیٹ میں ان کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور دو سو چوبیس رہا۔

بولنگ کے بغیر میدان ميں مزہ ہی نہیں آتا، محمد حفیظ

04:05

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں