بھارتی فلم فیسٹیول میں ایک پاکستانی کلاسیکل فلم ’جاگو ہوا سویرا ‘کی نمائش کو مظاہرین کی دھمکیوں کے بعد فلمی میلے میں دکھائی جانے والی فلموں کی فہرست سے خارج کر دیاگیا ہے۔
اشتہار
مظاہرین نے فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستانی فلم کی نمائش نہ روکی گئی تو فلمی میلے کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔ مامی ممبئی فیسٹیول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ میلے میں نمائش کے لیے منتخب کی گئی سن انیس سو انسٹھ میں ریلیز ہونے والی پاکستانی کلاسیکی فلم’جاگو ہوا سویرا‘ نہیں دکھائی جائے گی۔ ایم ایم ایف کے مطابق یہ فیصلہ ’سنگھرش ‘ نامی ایک بھارتی این جی او کی شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔
سنگھرش کا موقف ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انیس بھارتی فوجیوں کی مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بھارتی فلمی میلے میں پاکستانی فلم کی نمائش غیر مناسب ہے۔ فیسٹیول کے منتظمین کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میلے میں کلاسیکی فلموں کے سیکشن میں منتخب پاکستانی فلم ’جاگو ہوا سویرا‘ کی نمائش روک دی گئی ہے۔‘‘
گزشتہ ہفتے بھارتی سینما کے ایک گروہ کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ اُڑی چھاؤنی پر حملے کے تناظر میں کسی بھی پاکستانی فنکار پر فلمائی گئی فلم کی بھارت میں نمائش نہیں کی جائے گی۔ گزشتہ ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو بھارت کی اُڑی فوجی چھاؤنی پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے کے ردّ عمل کے طور پر ایک انتہا پسند سیاسی جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا’ ایم این ایس‘ نے پاکستانی فنکاروں کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
ایم این ایس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ وہ ممتاز فلم ہدایتکار کرن جوہر کی پروڈیوس کی جانے والی فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ اور ایک دوسری فلم ’رئیس‘ کو بھی ریلیز نہیں ہونے دیں گے کیوں کہ ان فلموں میں پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں پڑوسی جوہری صلاحیت کے حامل ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ ستمبر میں بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے اڑی کے علاقے میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں 19 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ بھارتی حکومت اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتی ہے، تاہم اسلام آباد حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔
پاکستان میں متنازعہ بھارتی فلم ’فینٹم‘ کی ہیروئن کترینا کیف
28 اگست کو ریلیز ہونے والی نئی بھارتی فلم ’فینٹم‘ میں سیف علی خان کے ہمراہ ہیروئن کے کردار میں جلوہ گر ہونے والی کترینا کیف ایک عشرے کے دوران 30 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہیں اور چوٹی کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔
تصویر: AP
ٹریلر کی تعارفی تقریب
’فینٹم‘ میں 2008ء میں بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس تصویر میں کترینا کیف ممبئی میں منعقدہ اُس تقریب میں فوٹوگرافروں کے لیے پوز دے رہی ہیں، جس میں اس فلم کا ٹریلر متعارف کروایا گیا۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Kakade
کبیر بیدی کے ساتھ
کترینا کیف جولائی کے اواخر میں ممبئی میں منعقدہ تقریب میں فلم ’فینٹم‘ کے ڈائریکٹر کبیر بیدی کے ساتھ۔اس فلم کی کہانی حافظ محمد سعید کے تصوراتی قتل پر مبنی ہے، جنہیں بھارت ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام دیتا ہے۔ حافظ سعید نے اپنے وکیل کی وساطت سے کہا ہے کہ یہ ایک پراپیگنڈا فلم ہے، جس پر پاکستان میں پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Kakade
آئٹم گرل
2003ء میں فلم ’بُوم‘ سے بالی وُڈ میں قدم رکھنے کے بعدکترینا ’سیاست‘ اور ’حکومت‘ جیسی سنجیدہ فلمیں بھی کر چکی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ’چکنی چنبیلی‘ اور ’شیلا کی جوانی‘ جیسے سپرہٹ آئٹم نمبر بھی دیے ہیں۔
تصویر: Eros International
کان کے ریڈ کارپٹ پر
کترینا ہندوستان کی ان چند ایک اداکاراؤں میں سے ہیں، جنہوں نے کان فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔ اس سال وہ پہلی بار کان پہنچیں اور اپنے سیاہ گاؤن اور سرخ بالوں والی لُک کے ساتھ فیشن کی دنیا کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔
تصویر: picture-alliance/EPA/G. Horcajuelo
سلمان کے ساتھ
سلمان خان کے ساتھ کترینا نے ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’پارٹنر‘ اور ’ایک تھا ٹائیگر‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ صرف آن سکرین ہی نہیں بلکہ نجی تعلقات کے حوالے سے بھی اس جوڑی کا خوب چرچا رہا۔ حال ہی میں سلمان نے کہا کہ بریک اَپ کے بعد بھی وہ ان کے دوست ہیں اور خاندان کا حصہ بھی۔
تصویر: P.Paranjpe/AFP/GettyImages
کب ہوگی شادی؟
فی الحال کترینا کے شائقین کا سب سے بڑا سوال یہی ہے۔ رنبیر کپور اورکترینا کیف دونوں ہی بالی وُڈ کے بہترین اداکار ہیں اور کام کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ نظر آتے ہیں۔ رنبیر کا کہنا ہے کہ کترینا سیٹ پر زیادہ تعریف نہیں کرتیں، صرف نقص ہی نکالتی رہتی ہیں۔
تصویر: Manpreet Romana/AFP/Getty Images
انتہائی محنتی
'زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، ’بینگ بینگ‘ اور ’اگنی پتھ‘ میں کترینا کے ساتھ کام کرنے والے ریتک روشن کا بھی کہنا ہے کہ وہ انتہائی محنتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کترینا مردوں کی طرح کام کرتی ہیں۔
تصویر: Eros International
ناچنے میں اوّل
فلم ’دھوم تھری‘ میں ’کملی کملی‘ کے گیت پر کترینا کے رقص کی جم کر تعریف ہوئی۔ وہ اپنے رقص کے حوالے سے اتنی شہرت رکھتی ہیں کہ مادام تُساؤ میوزیم میں اُن کے مومی مجسمے میں بھی اُنہیں رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تصویر: Rapid Eye Movies
ہم عصر اداکاراؤں کے ساتھ مقابلہ
یہ منظر 2012ء میں کولکتہ میں منعقد ہونے والے ایک فلمی میلے کا ہے۔ زبان سے پوری طرح سے واقف نہ ہوتے ہوئے بھی کترینا کیف نے پورے اعتماد کے ساتھ بالی وُڈ میں بننے والی فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور انوشکا شرما، دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکاراؤں کی سخت حریف ثابت ہوئیں۔
تصویر: DW
باربی گڑیا
کترینا بالی وُڈ کی واحد اداکارہ ہیں، جن پر ایک باربی گڑیا بھی بنی ہے۔ کترینا ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں، امریکی ریاست ہوائی میں پلی بڑھیں اور تعلیم لندن میں حاصل کی۔ پھر اُنہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ 1983ء میں ایک کشمیری بزنس مین محمد کیف اور اُن کی انگریز بیوی سوزانہ ترکیوتے کے ہاں جنم لینے والی کترینا کا اصل نام کترینا ترکیوتے تھا۔