پاکستان آئی ایم ایف سے مزید قرضے کے حصول کی کوشش میں
12 اپریل 2024
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان تین ارب ڈالر کے ایک اسٹیڈ بائی قرضے کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔ یہ بات آئی ایم کی سربراہ کرسٹینا جیورجیووا نے جمعرات کے روز بتائی۔
اشتہار
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جیورجیووا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اس فالواپ قرضے کے سلسلے میں جاری بات چیت میں ' اہم معاملہ‘ زیربحث ہے۔ جیورجیووا نے اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر رہا ہے اور پاکستانی معیشت قدرے بہتر سمت میں جاری ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان کو ایک طویل عرصے سے معاشی بحران کا سامنا ہے اور اسی تناظر میں جیورجیووا کا کہنا تھا، ''عزم یہی ہے کہ اس راستے پر سفر جاری رکھا جائے اور اسی لیے یہ ملک دوبارہ ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کے پاس ایک فالو اپ پروگرام کے لیے دوبارہ رجوع کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یہاں ایک اہم معاملہ ہے جو پاکستان کو حل کرنا ہے، یعنی ٹیکس۔ کس طرح معاشرے کے امیر لوگوں کو معیشت میں حصہ ملانے میں شامل کیا جائے، ساتھ ہی عوامی شعبے میں اخراجات کا طریقہ کار اور زیادہ شفافیت کا موضوع زیربحث ہے۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے اسٹیڈ بائی اریجمنٹ کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا، یوں اگر معاملات طے پاتے ہیں تو پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فنڈ جاری کیا جا سکے گا۔ آئی ایم ایف کے بورڈ نے اس سلسلے میں اپریل میں ملاقات کرنا ہے، تاہم اس کے لیے کوئی حتی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔
ایپل ایسی پہلی کمپنی، جس کے شیئرز کی مالیت تین ٹریلین ڈالرز
کورونا وائرس کی وبا کے دوران ایپل کمپنی کے آئی فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے باعث اس کے شیئرز نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ مائیکروسافٹ، ایلفابیٹ اور ایمازون تو اس مقابلے میں کہیں دکھائی ہی نہیں دے رہے۔
تصویر: APPLE INC/REUTERS
ایک نیا سنگ میل
اٹھارہ ماہ قبل ایپل پہلی ایسی امریکی کمپنی بنی، جس کے شیئرز کی مالیت دو ٹریلین ڈالرز ہوئی تھی۔ انتہائی مختصر وقت میں ہی اس کے شئیرز کی مالیت اب تین ٹریلین ڈالرز ہو گئی ہے۔ کووڈ انیس کی عالمی وبا میں اس کمپنی کی مصنوعات بالخصوص آئی فونز کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، وجہ، لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ ورچوئل رابطے میں رہنا چاہتے تھے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/K. Kataoka
کوئی ثانی نہیں دور تک
امریکی کمپنی ایپل کی چھلانگ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکا، حتیٰ کہ اس کی ہم وطن کمپنیاں مائیکروسافٹ، ایلفابیٹ (گوگل) اور ایمازون تو اس دوڑ میں کہیں دکھائی ہی نہیں دے رہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کمپنیوں نے بھی کووڈ انیس کی عالمی وبا میں خوب کمائی کی۔ ان کمپنیوں کے مالی اثاثوں کی قدر بالتریب ڈھائی ٹریلین، دو ٹریلین اور ایک اعشاریہ سات پانچ ٹریلین ڈالرز بنتی ہے۔
تصویر: Getty Images/J. Moon
نیا ارب پتی
ایپل کمپنی کے مالی اثاثوں میں اس قدر اضافے کی وجہ سے اس کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سن 2011 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا، تب اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 350 بلین تھی۔ تب کئی حلقوں کو شک تھا کہ آیا وہ اس کمپنی کو سنبھال بھی سکیں گے؟ کک نے اپنی زیادہ تر دولت چیرٹی میں دینے کا عہد کیا ہے۔
تصویر: picture-alliance/T. Avelar
گیراج سے عالمی افق تک
ایپل کمپنی کا پہلا دفتر اس کے بانی اسٹیو جابز کے گھر کا ایک گیراج تھا۔ اسٹیو جابز نے اپنے ہائی سکول کے زمانے کے دوست اسٹیو ووزنیئک کے ساتھ مل کر سن 1974ء میں اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ پرسنل کمپیوٹر کے حوالے سے یہ پہلی کامیاب کمپنی ثابت ہوئی۔ چار سال بعد یعنی 1980ء میں ایپل نے عوام کے لیے اپنی مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کرائیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Apple
تہلکہ خیز پراڈکٹ
میکنٹوش (میک) ایپل کی تہلکہ خیز پراڈکٹ ثابت ہوئی، اَسّی کی دہائی میں گرافیکل یوزر انٹرفیس کے ساتھ یہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی پیشرفت قرار دی گئی۔ تاہم محدود میموری اور ایک کھلونے کی طرح نظر آنے والا یہ کمپیوٹر مارکیٹ میں زیادہ جگہ نہ بنا سکا۔ اس ناکامی پر 1985ء میں جابز کو اس کمپنی سے الگ ہونا پڑ گیا۔
تصویر: imago/UPI Photo
اسٹیو جابز کی واپسی
سن انیس سو ستانوے میں اپیل کمپنی دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی تھی، تب ایک مشکل وقت میں اسٹیو جابز ایک مرتبہ پھر اس کمپنی سے وابستہ ہوئے۔ اس کے بعد ایپل کمپنی نے ایک نیا جنم لیا۔ جابز کی تخلیقات آئی پوڈ اور پھر آئی فون نے انسان کے دیکھنے اور سوچنے کا طریقہ ہی بدل دیا۔
تصویر: picture alliance/AP Images/P. Sakuma
آئی فون کی دنیا
ایپل کمپنی کی سب سے اہم اور کامیاب ترین پراڈکٹ آئی فون ثابت ہوئی۔ ایسا پہلا فون، جس میں میوزک بھی بجایا جا سکتا تھا۔ یہ بات شاید اب آپ کو عجیب لگے کیونکہ اب تو میوزک کے بغیر کسی سمارٹ فون کا تصور بھی ممکن نہیں۔
تصویر: AP
ویب براؤزنگ کی سہولت
نہ صرف میوزک بلکہ یہ ایک ایسا فون تھا، جس میں ویب براؤزنگ کی سہولت کے علاوہ ای میل کی ایپس بھی متعارف کرائی گئیں۔ ایک چھوٹی سی ڈیوائس پر سبھی کچھ دستیاب، یہ تھا پہلا آئی فون۔ سن 2007ء میں اس ٹیکنالوجی نے نوکیا، موٹرولا اور بلیک بیری جیسی بڑی موبائل کمپنیوں کو برباد کر دیا۔
تصویر: Justin Sullivan/Getty Images
کہانی ابھی باقی ہے
ایپل کمپنی کمیونیکشن کی دنیا میں مزید اختراعات کا منصوبہ رکھتی ہے۔ نئی اور جدید ٹیکنالوجی کو مزید بہتر اور تیز بنانے کی خاطر ایپل بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہے جبکہ اپنی سروسز کو مزید بہتر اور کارآمد بنانے کی کوششوں میں بھی جتی ہوئی ہے۔
تصویر: Brooks Kraft/Apple Inc/REUTERS
9 تصاویر1 | 9
فریقین طویل المدتی بیل آؤٹ سے متعلق گفتگو میں مصروف ہیں اور اس کے لیے پالیسی ریفارم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت متعدد دیگر امور پر گفتگو جاری ہے۔