1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
مہاجرتپاکستان

پاکستان افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیوں کر رہا ہے؟

2 نومبر 2023

گرفتاریوں کا خوف ہے اور یکم نومبر کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس آرٹیکل میں جانیے کہ اسلام آباد حکومت افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیوں کر رہی ہے؟

پاکستان چھوڑ کر جانے والے مہاجرین
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 30 ہزار افغان مہاجرین پاکستان سے فرار ہو چکے ہیںتصویر: Wakil Kohsar/AFP/Getty Images

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 30 ہزار افغان مہاجرین پاکستان سے فرار ہو چکے ہیں کیونکہ اسلام آباد حکومت کی جانب سے غیر رجسڑڈ تارکین وطن کو نکالنے کی مہم تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج بھی ہزاروں افغان مہاجرین پاکستان سے نکل جائیں گے۔

مجموعی طور پر پاکستانی حکومت ملک میں موجود تقریبا 17 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

پاکستان غیر ملکیوں کو ملک بدر کیوں کر رہا ہے؟

افغان شہریوں کی اچانک بے دخلی کی دھمکی رواں برس ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے بعد سامنے آئی، جن کے بارے میں اسلام آباد حکومت نے کہا کہ ان میں افغان باشندے ملوث ہیں۔ تاہم اس تناظر میں میڈیا کو کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 30 ہزار افغان مہاجرین پاکستان سے فرار ہو چکے ہیںتصویر: Wakil Kohsar/AFP/Getty Images

پاکستانی حکام نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج کے خلاف ہونے والوں حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے اور رواں برس ملک میں ہونے والے 24 خودکش بم حملوں میں سے 14 میں یہ شامل تھے۔

’افغانستان واپسی کا مطلب موت ہے‘

اسلام آباد نے افغان شہریوں پر اسمگلنگ اور عسکری حملوں کے ساتھ ساتھ ''چھوٹے جرائم‘‘ میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مغربی سفارت خانوں کی جانب سے کیے گئے ان مطالبات کو بھی مسترد کر دیا ہے، جن میں پاکستان سے اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا گیا تھا۔

پاکستان میں کتنے غیرملکی موجود ہیں؟

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کی اکثریت افغانوں کی ہے لیکن پاکستانی حکام نے ابھی تک غیرملکیوں کی شہریت کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار فراہم نہیں کیے ہیں۔ تاہم ان غیرملکیوں میں کچھ ایرانی اور کچھ وسطی ایشیائی ممالک کے لوگ شامل ہوں گے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 30 ہزار افغان مہاجرین پاکستان سے فرار ہو چکے ہیںتصویر: Farooq Naeem/AFP/Getty Images

اسلام آباد حکومت کے مطابق پاکستان 40 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن اور مہاجرین کا گھر ہے اور ان میں سے تقریباً 1.7 ملین کے پاس رہائشی دستاویزات نہیں ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق غیرملکی تارکین وطن کی ملک بدری منظم اور مرحلہ وار طریقے سے کی جائے گی جبکہ سب سے پہلے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کو واپس بھیجا جائے گا۔

ا ا / ش ر (روئٹرز، ڈی پی اے)

پاکستان سے واپس جاتے غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی مشکلات

07:39

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں