1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے مطالبے میں شدت

15 مئی 2013

پاکستان کے عام پارلیمانی انتخابات کے دوران بعض حلقوں میں دھاندلی اور فراڈ کے الزامات کے بعد دوبارہ گنتی کے مطالبے نے زور پکڑ لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے بھی کئی حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔

تصویر: AAMIR QURESHI/AFP/Getty Images

انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا دوبارہ مطالبہ کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اب کئی اور جماعتیں بھی شامل ہو گئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی بعض حلقوں میں گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے قومی الیکشن کمیشن نے اب تک 272 انتخابی حلقوں میں سے 259 کے حتمی اور سرکاری نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی پارٹی کے قائد نواز شریفتصویر: picture-alliance/AP

اس اعلان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کو 124 سیٹیں ملی ہیں۔ دوسری پوزیشن پر پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے بعد عمران خان کی تحریک انصاف ہے۔ صوبائی اسمبلیوں میں پاکستان مسلم لیگ نون کو پنجاب میں انتہائی بڑی اکثریت حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شریں مزاری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دھاندلی کے شواہد موجود ہیں اور اس کی بنیاد پر وہ دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شریں مزاری کے مطابق الیکشن حکام کو اس حوالے بیس اپیلیں پہنچا دی گئی ہیں۔ اس مناسبت سے ان حلقوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی جن کے حوالے سے اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک اور اہم اہلکار اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے حوالے سے انتہائی محتاط انداز میں شواہد جمع کیے گئے ہیں۔ چوہدری کے مطابق جن حلقوں میں دھاندلی ریکارڈ کی گئی ہے وہاں ان کی پارٹی کے امیدواروں کی جیت یقینی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے عمران خانتصویر: Reuters

اسی طرح انتخابی عمل پر نگاہ رکھنے والے ایک تھنک ٹینک فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے بھی بعض حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں میں ڈالے گئے ووٹوں کے تناظر میں کہا ہے کہ کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ اور جائز ووٹوں سے بھی زائد ووٹ ڈالے گئے ہیں اور یہ خاصا حیران کن ہے۔ نیٹ ورک کا یہ مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ایسے پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کو حتمی نتیجے میں قطعاً شامل نہ کرے۔ اس گروپ نے صرف آٹھ ہزار پولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیا تھا جب کہ کل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد ستر ہزار کے قریب ہے۔

دوسری جانب انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کرنے والے سیاستدان نواز شریف نے منگل کے روز انتخابی مہم کے دوران زخمی ہور جانے والے سابق کرکٹر عمران خان کی عیادت کی۔ عمران خان ایک انتخابی ریلی کے دوران لفٹر سے گر پڑے تھے اور وہ شوکت خانم میموریئل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان انتہائی مشکلات میں ہے اور ایک ساتھ بہتری کے لیے کوشش کرنا ہو گی۔ شریف کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ روابط کو استوار رکھیں گے۔ عمران خان کی سیاسی جماعت شمال مغربی سرحدی صوبے خیبر پختونخوا میں بڑی پارٹی بن کی ابھری ہے۔

(ah/zb(dpa

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں