1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: امریکی خاتون کا گینگ ریپ، دو افراد گرفتار

20 جولائی 2022

پاکستان کی پولیس نے ایک 21 سالہ امریکی خاتون کے گینگ ریپ کیے جانے کی اطلاع کے بعد کم از کم دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس خاتون کو شمالی پنجاب کے ایک ہوٹل میں ریپ کیا گیا۔

تصویر: Arif Ali/AFP/Getty Images

پولیس کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد میں اس خاتون کا میزبان گائیڈ بھی شامل ہے جو اس امریکی خاتون کو صوبے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے ایک ہوٹل میں انہیں لے کر گیا تھا۔ اس خاتون کے ساتھ اس ہوٹل میں جنسی زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون تین ہفتے قبل پاکستان پہنچی تھی۔

پولیس کے مطابق وہ اس کیس کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کے مردوں نے اس خاتون کو ڈیرہ غازی خان کے ہوٹل پہنچنے پر کیسے اور کیوں آمادہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ خاتون اس سے قبل گرفتار ہونے والے اپنے میزبان کے گھر میں بھی کچھ دن رہی تھی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق لاہور میں قائم امریکہ کا قونصل خانے نے اس متاثرہ امریکی شہری کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے اس کیس سے متعلق کہا، ''امریکی شہریوں کی حفاظت امریکی محکمہء خارجہ اور بیرون ملک ہمارے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘‘ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ خاتون کے احترام کے تحفظ کی خاطر اس کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔

’ریپ آنکھوں سے بھی ہوتا ہے‘

07:50

This browser does not support the video element.

پاکستان میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے جرائم عام ہیں لیکن بہت کم ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن میں غیر ملکی خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ پاکستان میں جنسی جرائم خاص طور پر ریپ اکثر خاتون اور اس کے خاندان کے لیے شرمندگی کا باعث بنتا ہے لہٰذا اکثر کیسز میں خواتین خاموشی اختیار کر لیتی ہیں۔ قانونی طور پر بھی انہیں انصاف ملنے کی بہت کم توقع ہوتی ہے۔

ب ج / ک م (اے پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں