1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان اور بنگلہ دیش محفوظ ملک نہیں ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

شمشیر حیدر16 مئی 2016

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کو ’محفوظ ملک‘ قرار دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ایمنسٹی نے شمالی افریقی ممالک کو محفوظ قرار دیے جانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی ہے۔

Amnesty international Logo
تصویر: picture-alliance/dpa/S.Kahnert

دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے مابین پاکستان اور بنگلہ دیش کو ’محفوظ ریاستوں‘ کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بارے میں جاری بحث کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی ایشیائی ریاستیں کسی بھی طور پر ’محفوظ ممالک‘ نہیں ہیں۔

’تارکین وطن کو اٹلی سے بھی ملک بدر کر دیا جائے‘

جرمنی آنا غلطی تھی، واپس کیسے جائیں؟ دو پاکستانیوں کی کہانی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جرمن شاخ کا تین روزہ سالانہ اجلاس آج سولہ مئی بروز پیر جرمنی کے شہر نوئس میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان گابی شٹائن نے یورپی یونین اور جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین اور تارکین وطن کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔

ایمنسٹی کی ترجمان کا کہنا تھا، ’’سیاسی پناہ حاصل کرنے کا حق بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہوتا ہے لیکن پناہ کا حصول موجودہ دور میں بدستور مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔‘‘

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی جرمن شاخ کے اس سہ روزہ اجلاس میں ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے متنازعہ معاہدے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی گئی اور اسے ’انسانی حقوق سے متصادم‘ قرار دیا گیا۔

علاوہ ازیں یورپی یونین کی جانب سے نام نہاد ’محفوظ ممالک‘ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی جلد از جلد ان کے آبائی ملکوں کو واپسی کے فیصلے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بلوچ تارک وطن جرمنی کیوں آنا چاہتا ہے؟

01:35

This browser does not support the video element.

ایمنسٹی انٹرنیشنل جرمنی کے اس سالانہ اجلاس کے دوران یورپی ممالک کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کو ’محفوظ ممالک‘ قرار دیے جانے کی تجویز کو بھی رد کر دیا گیا۔ ممکنہ طور پر ’محفوظ ممالک‘ کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو آئندہ یورپی یونین میں سیاسی پناہ ملنے کے امکانات نہایت کم ہو جائیں گے۔

ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں تشدد، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مظالم اور آزادی اظہار پر قدغن لگائے جانے جیسے اقدامات روزمرہ کا معمول ہیں، اس لیے انہیں ’محفوظ ملک‘ قرار دینے کا فیصلہ غلط ہو گا۔

جرمنی کی وفاقی پارلیمان نے حال ہی میں الجزائر، مراکش اور تیونس کو ’محفوظ ملک‘ قرار دینے کے فیصلے کی توثیق کر دی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جرمن پارلیمان کے اس فیصلے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جرمنی اور اٹلی نئی امیگریشن پالیسی پر متفق

یورپی کمیشن نے سیاسی پناہ کے نئے قوانین تجویز کر دیے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں