1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ: دوسرا ٹیسٹ میچ کا پہلا دن

20 نومبر 2010

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقی بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے اسے اپنے نام کر لیا ہے۔ میچ کے پہلے دن دو ٹاپ جنوبی افریقی بلے باز سینچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے۔

تصویر: AP

خلیجی ریاست ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے دو نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔ زخمی وہاب ریاض کی جگہ تنویر احمد اور آؤٹ آف فارم عمر اکمل کی جگہ اسد شفیق کو ٹیسٹ کیپ دی گئی۔

تنویر احمد نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی ایک طرح سے ہلچل مچا دی۔ جنوبی افریقہ کے ابتدائی تین کھلاڑیوں کو تینتیس کے سکو پر پیویلئن روانہ کردیا۔ بعد میں کالیس اور ڈویلیئر کے درمیان 179 رنز کی شراکت نے جنوبی افریقی ٹیم کو سلامتی فراہم کی۔ کالیس نے 105 رنز بنائے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پانچ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 311 رنز بنائے تھے۔ اے بی ڈویلیئر بھی ناٹ آؤٹ سینچری بنا چکے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے، تو جنوبی افریقہ کو ہرانا ناممکن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ اور سیریز جیت کر وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دبئی ٹیسٹ میں فاتحانہ ڈرا سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور تمام کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کرسیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آج کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی طرف سے دو نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

گریم سمتھ: جنوبی افریقی ٹیم کے کپتانتصویر: AP

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک مجموعی طور پر سولہ ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں سے تین میں پاکستان اور آٹھ میں جنوبی افریقہ کامیاب رہا ہے جبکہ آج تک کھیلے گئے پانچ ٹیسٹ میچز ہار جیت کے بغیر ختم ہو گئے۔

آخری مرتبہ 2007 ء میں جنوبی افریقہ نے دورہء پاکستان کے موقع پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی، جس میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے برتری حاصل رہی تھی۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بے حد مضبوط ہے اوراسے ہرانے کے لئے تینوں شعبوں میں محنت اور صلاحیت سے بڑھ کرکارکردگی دکھانا ہوگی۔

رپورٹ : عابد حسین⁄ امتیاز احمد

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں