غلط معلومات اور امتیازی سلوک پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے خلاف جنگ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ ایچ آئی وی وائرس کے خطرے سے دوچار ٹرانس جینڈر، مرد اور خواتین سیکس ورکرز کے ساتھ ساتھ نشے کے لیے پرانی سرنجوں کو دوبارہ استعمال کرنے والوں کو ایسے منفی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔