1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: بس حادثے میں 19 افراد ہلاک

3 جولائی 2022

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب اتوار کو شدید بارش کے دوران ایک مسافر بس پہاڑی راستے سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔

Pakistan Dera Ghazi Khan | Verkehrsunfall Bus
تصویر: Emergency Service Rescue 112/AP Photo/picture alliance

حکام کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 19 افراد کے ہلاک اور 12 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

شیرانی ضلع کے نائب ایڈمنسٹریٹر مہتاب شاہ کا کہنا ہے کہ اس بس میں 35 افراد سوار تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ڈرائیور خطرناک اور پھسلن  والے راستے پر بس تیزی رفتاری سے چلا رہا تھا اور اس دوران وہ بس پر قابو نہ پا سکا۔  یہ بس دو سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

مہتاب شاہ نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ بس اسلام آباد سے کوئٹہ کی طرف سفر کر رہی تھی۔

پاکستان میں سٹرکوں پر ہولناک حادثات عام ہیں۔ ملک میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر انتہائی ناقص ہے۔ دور دراز مقامات اور خاص طور پر پہاڑی سلسلوں میں ٹریفک حادثات کا خدشہ زیادہ رہتا ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل در آمد بھی کمزور ہے اور اکثر اوقات بہت خراب حالت والی مسافر بسیں سفر جاری رکھتی ہیں۔ گزشتہ ماہ قلعہ سیف اللہ ضلع میں ایسے ہی ایک حادثے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ب ج/ا ب ا (اے پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں