1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان بمقابلہ بھارت: نئی انتہاؤں کو چھوتی پیچیدہ رقابت

21 اکتوبر 2022

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین اتوار تیئیس اکتوبر کو سب سے زیادہ کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی روایتی حریف رہی ہیں لیکن اب یہ رقابت نئی بلندیوں تک پہنچ چکی ہے۔

Cricket India Pakistan
تصویر: Surjeet Yadav/AFP

'دی راک‘ کے نام سے مشہور امریکی اداکار ڈوین جانسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ بے چینی سے انتطار کردہ مقابلے کے بارے میں ایک اشتہار میں یہ اعلان کیا، ''جب دو عظیم حریف ٹکرائیں گے، تو دنیا ٹھہر جائے گی۔‘‘ اس اداکار نے مزید کہا، ''یہ صرف ایک کرکٹ میچ سے تو بہت آگے کی بات ہے۔ یہ بھارت اور پاکستان کے مابین مقابلے کا وقت ہے۔‘‘

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ تعلقات ایک بار پھر کشیدہ

اگرچہ جانسن جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ ہالی وڈ اسٹار کا کرکٹ سے متعلق جوش و خروش کے موجودہ ماحول میں اپنی آواز شامل کرنا کوئی معمولی بات نہیں، لیکن اس کے لیے کسی اضافی شور کی ضرورت نہیں۔ جب بھی کرکٹ کے یہ دو بھاری بھرکم حریف ڈھول کی زور دار تھاپ اور تماشائیوں کے بے تحاشا جوش وخروش میں آمنے سامنے ہوتے ہیں، تو یہ لمحہ ایک جنون کا سا سماں باندھ دیتا ہے۔

اتوار کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے برصغیر کی ان دو ہمسایہ قومی ٹیموں کے مابین T20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ کے ٹکٹ جاری ہونے کے پانچ منٹ کے اندر اندر ہی فروخت ہو گئے تھے۔ آسٹریلیا کے اس شہر میں میچ والے دن یعنی اتوار کو بارش کے نوے فیصد امکانات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم یہاں اب بھی  90 ہزار سے زائد تماشائیوں کا ہجوم متوقع ہے-  یہ سبھی اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کی امید کر رہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں پاکستان اور بھارت کی قومی کرکٹ ٹیموں کے مابین جتنے بھی مقابلے ہوئے، آئی سی سی کے مختلف ورلڈ کپ یا ایشیا کپ ٹورنامنٹس کے دوران ہی ہوئےتصویر: Action Plus/imago images

اتوار کے روز اس  مقابلے میں بھارت اور پاکستان 50  یا 20 اوورز کے میچوں کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں چودہویں مرتبہ  آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ ایک ایسا مقابلہ ہو گا جو ایک بالکل مختلف جہت اختیار کرے گا۔

سیاسی تناؤ کے باعث آمنا سامنا صرف کرکٹ ٹورنامنٹ میچوں میں

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کو دیکھنے کے حوالے سے دنیا بھر میں مسلسل بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باوجود بھارت اور پاکستان 2012 ء سے صرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مقابلوں یا ایشیا کپ کے دوران ہی ایک دوسرے کے خلاف کھیل سکے ہیں۔

2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں  175 افراد کی ہلاکت کے بعد  دونوں ممالک کے درمیان دیگر ملکوں میں بھی کافی کم کرکٹ کھیلی گئی ہےجبکہ  اس دوران پاکستان نے  صرف ایک مرتبہ  دسمبر 2012ء سے جنوری 2013ء کے دوران بھارت کا دورہ کیا تھا۔

گنگولی کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ اب راجر بِنی

پچھلے 10 سالوں میں سیاسی تناؤ میں کوئی کمی نہ ہونے کی وجہ سے ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ صرف  آئی سی سی ٹورنامنٹس کے دوران ہی کھیلے گئے ہیں۔ ان دونوں پڑوسی ممالک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پچھلے پانچ ایڈیشنز اور پچھلے دو 50 اوور ورلڈ کپ مقابلوں کے ابتدائی مراحل میں ایک ہی گروپ میں رکھا گیا۔ آخری بار جب انہیں الگ الگ گروپوں میں رکھا گیا تھا، وہ بھارت میں 2011 ءکا کرکٹ ورلڈ کپ تھا، حالانکہ آخر کار دونوں کا سیمی فائنل میں آمنا سامنا ہوا تھا اور فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے سے پہلے بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

دونوں حریف ٹیموں کے مابین اگست کےمہینے میں ایشیا کپ میں بھی مقابلے ہوئے تھے، پہلےگروپ مرحلے کے اور پھر سپر فور مرحلے کے ایک میچ میں۔ بھارت نے ان میں سے پہلے میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا تھا۔ آخر کار پاکستان کو  فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ورلڈ کپ

سابق آسٹریلوی کرکٹر میل جونز نے آئی سی سی کی ایک آفیشل پری ٹورنامنٹ ویڈیو میں کہا، ''بھارت بمقابلہ پاکستان بہت بڑا مقابلہ ہے۔ مجھے آسٹریلیا میں ٹکٹوں کی فروخت یاد ہے ،یہ چار سے پانچ منٹ کے دوران ہی بک چکے تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا،''آسٹریلیا میں ہر ایک کو اس میچ کو دیکھنے جانا تھا: ٹھیک تو ہے۔ یہ [ورلڈ کپ] آرہا ہے، بگ بوائز شہر میں آ رہے ہیں۔‘‘

جہاں برصغیر سے جا کر آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرنے والے بھارتی اور پاکستانی خاندانوں کی مختلف نسلیں اسٹیڈیم کو بھر دیں گی، وہیں دیگر کئی کروڑ ڈیجیٹل ناظرین  ٹی وی پر بھی اس میچ کو دیکھیں گے۔ اس سال کے شروع میں ان دونوں ٹیموں کے ایشیا کپ میچوں نے  225 ملین سے زیادہ ڈیجیٹل ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا، جس نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ڈیجیٹل ناظرین کی تعداد کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔

انگلش کرکٹ ٹیم سترہ سال بعد پاکستان کے دورے پر

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کہا، ''بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے۔ اس لیے میں کافی پرجوش ہوں اور جب بھی ہم پاکستان کے خلاف کھیلتے ہیں، وہ میچ ہمیشہ بلاک بسٹر ہوتا ہے۔ آپ اس ماحول کو کسی بھی چیز سے زیادہ محسوس کرتے ہیں۔‘‘

روہٹ شرما اس ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیںتصویر: Andrew Fosker/Shutterstock/IMAGO

روہت شرما کے پاکستانی ہم منصب بابر اعظم نے کہا، ''بھارت کے خلاف کوئی بھی میچ ہمیشہ زبردست مقابلے والا ہوتا ہے۔ شائقین بھی اس کا انتظار کرتے ہیں۔ میدان میں  ہم بھی اس سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنا سو فیصد کھیل پیش کرتے ہیں۔‘‘

کھیل کا جوش اور منفی اثرات

بھارت اور پاکستان کے میچوں کے دوران ہجوم کا شور اکثر اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ  کھلاڑیوں کو یہ اعتراف کرنا پڑا کہ  شائقین کے شور مچانے پر انہیں میدان میں  ایک دوسرے کی آواز سننے کے لیے جدوجہد کر نا پڑتی ہے۔ تاہم دونوں ٹیموں کو حاصل حمایت میں یکساں سنگینی اوربہت سی  خطرناک خرابیاں  بھی ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ ہارنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اکثر اس کے اپنے ملک کے شائقین کی طرف سے بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

پاک بھارت میچ ’ہیرو سازی‘ کی ایک اور کوشش

دونوں ٹیموں کے شائقین ایسی کسی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے پتلے جلانے تک پر اتر آتے ہیں۔ گزشتہ برس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں شامل واحد مسلمان کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر  بدسلوکی کا پورا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور انہیں 'غدار‘ تک قرار دے دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ محمد شامی کے عقیدے تک کو بھی غیر ضروری طور پر بحث کا حصہ بنایا گیا تھا۔

کرکٹ کی ان دو سپر طاقتوں کے مابین ہونے والے مقابلوں سے جڑے شائقین کے منفی ردعمل کے باوجود سچ تو یہ ہے کہ اس کھیل کے کروڑوں شائقین 23 اکتوبر اتوار کے روز ہونے والے اس میچ کا بڑی بےچینی سے انتطار کر رہے ہیں۔

ش ر / م م (کالیکا مہتا)

انضمام الحق پہنچے جرمنی میں ٹرائلز لینے

03:48

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں