1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز

15 مئی 2011

تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے اسی رنز اسکور کر لیے تھے۔ جیت کے لیے اسے ایک سو انتالیس رنز کی ضرورت ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیلتصویر: AP

پاکستان نے اپنی اننگز میں تین وکٹیں شروع ہی میں گنوا دی تھیں۔ ایک موقع پر پاکستان کے تین کھلاڑی محض دو رنز پر پویلیئن کا رخ کر چکے تھے۔ تاہم وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستان نے جم کر کھیلنا شروع کیا اور تیسرے دن کے ختم ہونے تک اسی رنز بنا لیے۔ پہلے ٹیسٹ میں فتح کے لیے پاکستان کو اب ایک سو انتالیس رنز درکار ہیں۔ تیسرے روز کے اختتام پر اسد شفیق چالیس اور مصباح الحق چونتیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کی جیت کے امکانات روشن کر دیے ہیںتصویر: APImages

میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ایک سو باون رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کو اتنے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کا سہرا آف اسپنر سعید اجمل کو جاتا ہے۔ اجمل نے اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں اور یوں ان کی میچ میں وکٹوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کا یہ اسکور اور بھی کم ہوتا اگر بشو اور چندرپال دسویں وکٹ کی شراکت میں اڑتالیس رنز نہ اسکور کرتے۔

دو ٹیسٹ کی اس سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح کے امکانات خاصے روشن ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز پاکستان کے نام رہی تھی۔

عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں