1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان بھر میں جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائیاں

12 دسمبر 2008

پاکستانی حکومت نے ایک عسکریت پسند گروپ کے ساتھ رابطوں کے باعث سماجی فلاحی تنظیم جماعت الدعوۃ پر پابندی لگاتے ہوئے پورے ملک میں اس کے تمام دفاتراور مراکز سیل کر دیئے ہیں۔

پاکستانی حکام نے بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کا متن موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے

پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کارروئیوں کے ساتھ ہی مختلف مقامات سے متعدد افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سےجماعت الدعوۃ پر پابندی کے فیصلے کے بعد حکومت نے جمعرات کے روز چاروں صوبوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اس خیراتی تنظیم کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کوان کے گھر پرتین ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے اوران کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق اس تنطیم کے جملہ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

لکھوی پہلے بھی زیر حراست رہ چکے ہیںتصویر: AP

اس سے قبل جمعرات ہی کے روزپاکستانی مشیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کسی بیرونی دباؤ کے نتیجے پر نہیں کی جا رہیں بلکہ یہ اقدامات حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے ممبئی حملوں میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے حواالے سے اب تک پاکستان کوکوئی ثبوت مہیا کئے۔ انہوں ‌نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اگر پاکستان کو کوئی ثبوت پیش کئے گئے‌ تو پاکستان ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات میں‌ تعاون پر تیار ہے۔

رحمان ملک نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کا متن اسلام آباد میں وزارت خارجہ کو موصول ہو گیا ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد وزارت خارجہ ہی حکومتی موقف کا اظہار کرے گی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں