پاکستان: بیشتر مساجد نے رمضان لاک ڈاؤن نظر انداز کر دیا
شاہ زیب جیلانی
26 اپریل 2020
وفاق میں پی ٹی آئی حکومت نے رمضان سے پہلے علما کے ساتھ مل کر ایک بیس نکاتی ہدایت نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت مساجد کو محدود پیمانے پر باجماعت نماز اور تراویح کی اجازت دی گئی تھی۔
اشتہار
تاہم پاکستان میں پہلے روزے کی شب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 80 فیصد مساجد میں نماز تراویح کے موقع ہر ان ہدایات کی پاسداری نہیں کی گئی۔
یہ سروے غیرسرکاری تنظیم 'پتن ترقیاتی تنظیم‘ کی جانب سے کیا گیا۔
سروے کے مطابق، ''96 فیصد مساجد میں لوگ باہر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر نماز پڑھتے نظر آئے جب کہ لگ بھگ 89 فیصد نمازی بغیر ماسک پہنے نظر آئے۔‘‘
سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیشتر مساجد میں نمازیوں نے ایک دوسرے سے چھ فٹ کا فاصلہ نہیں رکھا اور گھر سے وضو کرکے آنے کی بجائے مساجد میں وضو کرتے رہے۔ سروے میں شامل دو تہائی مساجد میں بزرگوں کے ساتھ بچوں کو بھی دیکھا گیا۔
لاک ڈاؤن کو ممکن بنانے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائیاں
کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاکہ اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کے عمل میں سستی پیدا کی جا سکے۔ کئی ممالک میں اس لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی مدد بھی طلب کرنا پڑی ہے۔
تصویر: DW/T. Shahzad
لاہور، پاکستان
لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان کے متعدد شہروں میں لوگوں کو سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ لاہور میں پولیس اہلکاروں کی کوشش ہے کہ لوگوں کو باہر نہ نکلنے دیا جائے تاہم ان کی یہ کوشش کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔
تصویر: DW/T. Shahzad
موغادیشو، صومالیہ
افریقی ملک صومالیہ میں بھی نئے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم دارالحکومت موغادیشو میں لوگ معاملے کی نزاکت کو نہیں سمجھ پا رہے۔ اس لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لیے کئی مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں نے شہریوں کو اسلحہ دکھا کر زبردستی گھر روانہ کیا۔
تصویر: Reuters/F. Omar
یروشلم، اسرائیل
اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے۔ تاہم اس یہودی ریاست میں سخت گیر نظریات کے حامل یہودی اس حکومتی پابندی کے خلاف ہیں۔ بالخصوص یروشلم میں ایسے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روکنے کی خاطر پولیس کو فعال ہونا پڑا ہے۔
تصویر: Reuters/R. Zvulun
برائٹن، برطانیہ
برطانیہ بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو رہا ہے، یہاں تک کے اس ملک کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی اس وبا کا نشانہ بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کيا گیا ہے لیکن کچھ لوگ اس پابندی پر عمل درآمد کرتے نظر نہیں آ رہے۔ تاہم پولیس کی کوشش ہے کہ بغیر ضرورت باہر نکلنے والے لوگوں کو واپس ان کے گھر روانہ کر دیا جائے۔
تصویر: Reuters/P. Cziborra
گوئٹے مالا شہر، گوئٹے مالا
گوئٹے مالا کے دارالحکومت میں لوگ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے سے نہیں کترا رہے۔ گوئٹے مالا شہر کی پولیس نے متعدد لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
تصویر: Reuters/L. Echeverria
لاس اینجلس، امریکا
امریکا بھی کورونا وائرس کے آگے بے بس نظر آ رہا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کر رہے۔ لاس اینجلس میں پولیس گشت کر رہی ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔
تصویر: Reuters/K. Grillot
چنئی، بھارت
بھارت میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لیکن کئی دیگر شہروں کی طرح چنئی میں لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے باز نہیں آ رہے۔ اس شہر میں پولیس اہلکاروں نے لاک ڈاؤن کی خلاف وزری کرنے والوں پر تشدد بھی کیا۔
تصویر: Reuters/P. Ravikumar
کھٹمنڈو، نیپال
نیپال میں بھی لوگ حکومت کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے نظر نہیں آ رہے۔ کھٹمنڈو میں پولیس اہلکاروں کی کوشش ہے کہ لوگ نہ تو گھروں سے نکليں اور نہ ہی اجتماعات کی شکل میں اکٹھے ہوں۔
تصویر: Reuters/N. Chitrakar
احمد آباد، بھارت
بھارتی شہر احمد آباد میں لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی پولیس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ یہ اہلکار سڑکوں پر گشت کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہیں۔
تصویر: Reuters/A. Dave
ماسکو، روس
روسی دارالحکومت ماسکو میں بھی جزوی لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے تاکہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔ تاہم اس شہر میں بھی کئی لوگ اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے ہیں۔ ریڈ اسکوائر پر دو افراد کو پولیس کی پوچھ گچھ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
تصویر: Reuters/M. Shemetov
بنکاک، تھائی لینڈ
تھائی لینڈ میں بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، جہاں گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کو پولیس کے سامنے بیان دینا پڑتا ہے کہ ایسی کیا وجہ بنی کہ انہیں گھروں سے نکلنا پڑا۔ ضروری کام کے علاوہ بنکاک کی سڑکوں پر نکلنا قانونی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
تصویر: Reuters/J. Silva
ریو ڈی جینرو، برازیل
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر برازیل میں بھی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں لیکن موسم گرما کے آغاز پر مشہور سیاحتی شہر ریو ڈی جینرو کے ساحلوں پر کچھ لوگ دھوپ سینکنے کی خاطر نکلتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے سامنے جواب دینا پڑتا ہے۔
تصویر: Reuters/L. Landau
کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ میں بھی حکومت نے سختی سے کہا ہے کہ لوگ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ اس صورت میں انہیں خصوصی سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں پولیس اور فوج دونوں ہی لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کی کوشش میں ہیں۔
تصویر: Reuters/M. Hutchings
ڈھاکا، بنگلہ دیش
جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش میں بھی سخت پابندیوں کے باوجود لوگ سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ تاہم اگر ان کا ٹکراؤ پوليس سے ہو جائے تو انہیں وہیں سزا دی جاتی ہے۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکن اس طرح کی سزاؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
تصویر: DW/H. U. R. Swapan
14 تصاویر1 | 14
پتن ترقیاتی تنظیم کے سربراہ سرور باری کا کہنا ہے کہ اس سروے کے لیے تنظیم نے چالیس افراد پر مشتمل ٹیم کو تربیت دی تھی۔ سروے میں شامل ہر رکن نے چار سے پانچ مساجد کا دورہ کیا اور نوٹ کیا کہ حکومتی ہدایات پر کس حد تک عمل ہو رہا ہے۔ پتن کی سروے ٹیم نے پندرہ مختلف شہروں اور قصبوں میں ایک سو چورانوے مساجد کا جائزہ لیا۔
سروے ٹیم کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے علما اور خطیبوں کو حفاظتی اقدامات سے متعلق واضح ہدایات دی گئی تھیں۔ لیکن پولیس حکام گنجان محلوں اور دور دراز علاقوں میں اس پر عمل کراتے نظر نہیں آئے۔ حکام اور علما کا تعاون بڑے شہروں کی مرکزی مساجد تک محدود نظر آیا جس سے بظاہر یہ تاثر ملا کہ جیسے ہدایات پر عمل ہو رہا ہے۔
پتن کی رپورٹ کے مطابق اگر حکومت نے اجتماعی عبادت سے متعلق اپنی ہدایات پر عمل نہ کرایا تو آنے والے دنوں میں یہ خلاف ورزیاں جاری رہیں گی۔
سرور باری کا کہنا ہے کہ مساجد کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کرنا اور نمازیوں کو مسجد سے نکلتے ہوئے خود کو ڈس انفیکٹ کرنا ضروری ہے تاکہ وائرس ان کے محلے اور گھر والوں تک نہ پھیلے۔
کورونا لاک ڈاؤن: کراچی میں ماہ رمضان کی پہلی شب
02:36
سرور باری کے مطابق چونکہ حکومت پاکستان کے لیے حفاظتی ہدایات پر سو فیصد عمل کرانا ممکن نہیں، اس لیے مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی اس کا بہتر حل ہے۔
پتن ترقیاتی تنظیم کا یہ پہلا سروے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، کمالیہ، جھنگ، لیہ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، شورکوٹ، کوٹ ادو اور علی پور کیا گیا۔