1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: تین افراد کے ایم پاکس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق

16 اگست 2024

صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے حکام نے ایسے تین مریضوں کی تصدیق کی ہے، جو ایم پاکس وائرس سے متاثر ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بدھ کے روز ہی ایم پاکس کے پھیلاؤ کو صحت عامہ کی عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

متاثرہ بچے کامعائنہ
عالمی ادارے صحت کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز سویڈن میں ایم پاکس وائرس کے ایک نئے ورژن کے انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔تصویر: Ernesto Benavides/AFP/Getty Images

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت کے حکام نے جمعے کے روز بتایا کہ جن مریضوں میں ایم پاکس کے وائرس کا پتہ چلا ہے وہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے واپس آئے ہیں۔

ایم پاکس وائرس کا پھیلاؤ، افریقہ میں ہنگامی حالت

 عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے وائرس کی ایک نئی قسم کی نشاندہی کے بعد بدھ کے روز اس بیماری کے پھیلنے کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او نے ایم پاکس کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دے دیا

پاکستان میں اس سے پہلے بھی ایم پاکس، جسے منکی پاکس بھی کہا جاتا ہے، کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا ہے کہ متاثرہ افراد میں  وائرس کا کون سا ویریئنٹ موجود ہے۔

پاکستان 'نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی‘ کا اعلان کرے: عالمی ادارہ صحت

خیبرپختونخوا کے ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل سلیم خان نے بتایا کہ دو مریضوں میں ایم پاکس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو کا پھیلاؤ، پاکستان پرعالمی سفری پابندیوں کی سفارش

انہوں نے کہا کہ تیسرے مریض کے نمونے دارالحکومت اسلام آباد کے نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کو تصدیق کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

تپ دق : متاثرہ ملکوں میں پاکستان آٹھویں نمبر پر

پاکستان میں قومی صحت کی وزارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک میں ایم پاکس کے مشتبہ ایک کیس کا پتہ چلا ہے۔

سویڈن میں ایم پاکس کا کیس

عالمی ادارے صحت کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز سویڈن میں ایم پاکس وائرس کے ایک نئے ورژن کے انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔

جمعرات کے روز ہی سویڈن میں صحت عامہ کے ادارے نے اطلاع دی تھی کہ افریقہ سے باہر ملک میں پہلی بار نئے ایم پاکس ویرینٹ منکی پاکس وائرس کلیڈ 1 کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ خبر ڈبلیو ایچ او کے اس اعلان کے ایک دن بعد آئی، جس میں بین الاقوامی ادارے نے ایم پاکس کے پھیلاؤ کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

جنوری 2023 میں موجودہ وباء شروع ہونے کے بعد سے کانگو میں 27,000 ایم پاکس کے کیسز اور 1,100 سے زیادہ اموات ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خاص طور پر بچے اس سے زیادہ ہلاک ہوئے ہیںتصویر: Arlette Bashizi/REUTERS

 سویڈن میں صحت اور سماجی امور کے وزیر نے بتایا، "ابھی ہمیں دوپہر کے وقت اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ہمارے پاس سویڈن میں ایم پاکس کی زیادہ سنگین قسم کا ایک کیس ہے، جسے کلیڈ ون کہا جاتا ہے۔"

ہزار سے زیادہ اموات

جنوری 2023 میں موجودہ وباء شروع ہونے کے بعد سے کانگو میں 27,000 ایم پاکس کے کیسز اور 1,100 سے زیادہ اموات ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خاص طور پر بچے اس سے زیادہ ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ منکی پاکس وائرس قریبی رابطے سے لگتا ہے اور نتیجتاﹰ پہلے فلو جیسی علامات ابھرتی ہی اور پھر جلد پر پیپ سے بھرے چھالے پڑ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے تکلیف دہ خارش بھی ہوتی ہے۔

 ماہرین کے مطابق عام طور پر یہ ایک ہلکی بیماری ہے، تاہم بعض غیر معمولی کیسز میں یہ وائرس مہلک بھی ہو سکتا ہے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)

پاکستان: ’ایچ آئی وی سے زیادہ، لوگوں کے رویے تکلیف دہ‘

04:52

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں