1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

داسو ہائیڈرو پاور کی تعمیر: ایک بلین ڈالر قرضے کی منظوری

11 جون 2024

عالمی بینک نے پاکستان کے داسو ہائیڈرو پاور کی تعمیر کے لیے ایک ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں یہ پاور پلانٹ چین کی مدد سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

Pakistan China Blasphemy
تصویر: Planet Labs PBC/picture alliance /AP

ورلڈ بینک کی طرف سے ملنے والے اس رقم کو  پاکستان  کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور بجلی پلانٹ کے فیز ون پر خرچ کیا جائے گا۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ منصوبہ مقامی کمیونٹیز تک بجلی کی رسائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے اس بارے میں اپنے ایک تازہ بیان میں کہا، ''سستی، قابل بھروسہ اور پائیدار توانائی کا حصول، پاکستان کا توانائی کا شعبہ متعدد چیلنجز سے دوچار ہے۔‘‘ بن حسائن نے داسو  ہائیڈرو پاور پلانٹ کو پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ''گیم چینجر‘‘ قرار دیا ہے۔

پاکستان میں چین کے تعاون سے متعدد ترقیاتی پروجیکٹس چل رہے ہیںتصویر: A. G. Kakar/DW

ورلڈ بینک نے پاکستان کے اس ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر کے کاموں میں مدد کے لیے ایک بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کے انرجی سیکٹر کو ''گرین‘‘ یا ماحول دوست بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

دیامیر بھاشا ڈیم، توقعات اور خدشات

04:00

This browser does not support the video element.

جب یہ  ڈیم تکمیل کو پہنچے گا تو یہاں4320 میگا واٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اندازوں کے مطابق پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے۔ داسو ہائیڈرپاور پلانٹ دراصل چین پاکستان اکنامک کوریڈر میں شامل متعدد پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ اس پلانٹ پر ہزاروں  چینی  کارکن کام کر رہے ہیں۔

اس پلانٹ کی کنسٹرکشن سائٹ پر کام کرنے والے چینی کارکنوں کو گزشتہ سالوں کے دوران عسکریت پسندوں نے متعدد دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بھی بنایا۔ یہ جنگجو چینی کارکنوں پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے معدنی وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔

دو ہزار اکیس میں بھی داسو ڈیم کی تعمیراتی سائیٹ پر چینی ورکرز کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھاتصویر: REUTERS TV

رواں برس اپریل میں خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں  ایک خودکش  حملے میں پانچ چینی انجینئرز ہلاک ہو گئے تھے۔  یہ پانچوں انجینئرز داسو ڈیم  کی طرف ہی جا رہے تھے، جب ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ان کی گاڑی پر چڑھا دی تھی۔ اس حملے میں ان چینی کارکنوں سمیت ان کا پاکستانی ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

ک م / ع ب    (اے پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں