1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: دو مختلف حادثات میں 34 افراد ہلاک

25 اگست 2024

پاکستان میں بسوں کو پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں وہ 12 زائرین بھی شامل ہیں، جنہیں ایران میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

مقامی افراد ہسپتال میں جمع ہیں۔
پاکستانی علاقے کہوٹا میں ایک ہسپتال میں پہنچائی گئی لاشوں کے قریب لوگ جمع ہیں۔تصویر: Aamir Qureshi/AFP/Getty Images

اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب اور پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے سرحدی علاقے آزاد پٹن میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو سروس کے مطابق اب تک بائیس افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں ایک بچہ، پندرہ مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائے وے پر ایک بس بے قابو ہو کرکھائی میں گر گئی۔ اس واقعے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بس زائرین کو لے کر ایران کی جانب گئی تھی، تاہم اسے ایران میں داخلے سے روک دیے جانے کے بعد لوٹ رہی تھی۔

مقامی پولیس افسر اسلم بنگل زئی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ کوسٹل ہائی وے کا یہ حصہ بالخصوص کئی خطرناک موڑوں کا حامل ہے۔

دو حادثات میں مجموعی طور پر تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔تصویر: Aamir Qureshi/AFP/Getty Images

یہ واقعہ ایرانی سرحدی قبصے پشین سے پانچ سو کلومیٹر اور پاکستانی قصبے اوتھل سے تقریباﹰ سو کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

گوادر ضلعے کے ایک سینیئر حکومتی اہلکار حمود الرحمان نے بتایا کہ زائرین کو لے کر یہ بس ایران گئی تھی، تاہم سفری دستاویزات میں کچھ مسائل کی وجہ سے اسے واپس لوٹا دیا گیا۔

’میں جل رہی تھی، کسی نے نہیں نکالا‘

02:20

This browser does not support the video element.

واضح رہے کہ ایران میں شیعہ زائرین کیبس کو پیش آنے والے ایک حادثےمیں ہلاک ہونے والے 28 افراد کی لاشیں ہفتے کے روز پاکستان کو لوٹائی گئی ہیں۔ منگل کی شب زائرین کی یہ بس ایرانی صوبے یزد میں الٹ کر آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھی۔ اس بس میں سوار 51 پاکستانی زائرین میں سے 28 ہلاک ہو گئے تھے۔

ع ت ، ا ا (ڈپی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں