1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان سزا مکمل کرچکے بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے، بھارت

جاوید اختر، نئی دہلی
2 جنوری 2024

نئی دہلی نے اسلام آباد سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی جیلوں میں قید ان 184 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا عمل تیز کرے جو اپنی سزائیں مکمل کرچکے ہیں۔

بھارتی ماہی گیر آبی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پراکثر پاکستانی اہلکاروں کی گرفت میں آ جاتے ہیں
بھارتی ماہی گیر آبی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پراکثر پاکستانی اہلکاروں کی گرفت میں آ جاتے ہیںتصویر: picture-alliance/S. Imran Ali/PPI Images

بھارتی وزارت خارجہ نے پیر یکم جنوری کو جاری ایک بیان میں پاکستان سے کہا کہ وہ اپنی سزائیں پوری کرچکے 184 بھارتی ماہی گیروں کو رہائی اور وطن واپسی کے عمل میں تیزی لائے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں قید بارہ شہریوں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھارتی ہیں، تک قونصلر رسائی فراہم کرے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ،"پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام بھارتیوں، جن کے بارے میں یقین ہے کہ وہ بھارتی سویلین قیدی اور ماہی گیر ہیں، کی رہائی اور بھارت واپسی تک، حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے۔"

پاکستان نے 220 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "بھارت ایک دوسرے ملک میں قیدیوں اور ماہی گیروں سے متعلق انسانی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان سن 2008 کے ایک معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو اپنی جیلوں میں بند ایک  دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

بھارت میں 461 پاکستانی اور پاکستان میں 682 بھارتی قید

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے یکم جنوری کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "بھارت اور پاکستان نے، اپنی تحویل میں ایک دوسرے کے سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا، نئی دہلی اور اسلام آباد میں بیک وقت سفارتی چینلز کے ذریعہ تبادلہ کیا۔"

پاکستان نے 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست سونپی، جن میں 47 سویلین اور 184ماہی گیر شامل ہیںتصویر: Arif Ali/AFP/Getty Images

پاکستان اپنے قیدیوں کی شہریت کی تصدیق کرے، بھارت

 نئی دہلی نے اسلام آباد پر زور دیا کہ وہ ان مبینہ 65 پاکستانی قیدیوں،جن میں ماہی گیر بھی شامل ہیں، کی شہریت کی تصدیق کے لیے ضروری کارروائی میں تیزی لائے، جن کی وطن واپسی پاکستان کی جانب سے قومیت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے زیر التواہے۔ حالانکہ انہوں نے اپنی مقررہ سزائیں مکمل کرلی ہیں۔

بھارت: حراستی مرکز میں ایک اور پاکستانی کی موت

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق حکومت کی کوششوں کی وجہ سے سن 2014  سے اب تک 2639  بھارتی ماہی گیروں اور 67 سویلین قیدیوں کو پاکستان سے واپس لایا گیا ہے۔ ان میں 478  وہ قیدی شامل ہیں جنہیں سن 2023 میں پاکستان سے وطن واپس لایا گیا تھا۔

دریں اثنا پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد نے بھی وہاں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کی فہرست  سونپی۔

بھارت نے گیارہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 231  بھارتی قیدیوں کی فہرست سونپی، جن میں 47 سویلین اور 184 ماہی گیر شامل ہیں۔

دوسر ی طرف نئی دہلی نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو جو فہرست سونپی ہے اس کے مطابق 418 پاکستانی قیدی بھارتی جیلوں میں ہیں۔ ان میں 337 سویلین اور 81 ماہی گیر ہیں۔

 

 

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں