1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: مسیحی خاتون کو جلا کر ہلاک کرنے والا شخص گرفتار

23 اپریل 2018

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسیحی خاتون کو جلا کر ہلاک کرنے والے مبینہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملک کی مسیحی اقلیت سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کو گزشتہ ہفتے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔

(فائل فوٹو)تصویر: picture-alliance/dpa

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس کے ایک اہلکار اعجاز شاہد نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک مسیحی خاتون کو جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مشتبہ ملزم کا نام رضوان گجر ہے۔

اداریہ: ’دنیا تو ان کو بوجھ سمجھتی رہی مگر‘

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی عاصمہ یعقوب نامی مسیحی خاتون کو گزشتہ ہفتے اس کے گھر کے باہر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق رضوان نے شادی کرنے سے انکار پر عاصمہ پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی اور بعد میں فرار ہو گیا تھا۔

غیرت کے نام پرقتل، سدباب کیا ؟

01:04

This browser does not support the video element.

حکام کا کہنا ہے کہ عاصمہ آگ لگنے کے بعد شدید جھلس گئی تھی اور اسے سیالکوٹ سے لاہور کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ اتوار کے روز ہلاک ہو گئی تھی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ رضوان گجر نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم بھی کر لیا ہے جس کے بعد اسے ٹرائل شروع کیے جانے تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پاکستانی معاشرے میں اب بھی کچھ ایسے مرد ہیں جو کسی خاتون کے شادی سے انکار کرنے کو اپنی ’بے عزتی‘ تصور کرتے ہیں۔ ماضی میں بھی شادی سے انکار کرنے والی خواتین کو قتل کیے جانے یا ان پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

ش ح / ا ا (اے پی)

ایک اور بیٹی کو ’مرد کی انا‘ کی بھینٹ چڑھا ديا گيا

خیبر ایجنسی میں چکوروں کی لڑائی اور خواتین سے وابستہ ’غیرت‘

06:00

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں