پاکستان کی شاعرہ ناصرہ زبیری کا کہنا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان میں اردو ادب کی تخلیق انتہائی عمدگی سے کی گئی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ڈی ڈبليو اردو کی بلاگ سيريز دستک کے ليے اپنے خصوصی انٹرويو ميں انہوں نے اردو ادب و شاعری پر سماجی رابطوں اور دیگر ادبی ویب سائٹس کے کردار کو بھی سراہا، ديکھيے اس ويڈيو ميں۔