1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں ایک اور سینئر صحافی قتل

20 اپریل 2012

پاکستان میں انگریزی زبان کے اخبار ڈان کے ایک سینئر اسٹننٹ ایڈیٹر اور ایک میگزین کے ایڈیٹر مرتضی رضوی کو کراچی میں قتل کر دیا گیا ہے۔

تصویر: ap

مرتضی رضوی کو گزشتہ روز قتل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مرحوم کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ایک دفتر سے ملی۔ رضوی کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ انہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

ڈان نامی میگزین کے ایڈیٹر مرتضی رضوی کے گھر والوں نے بتایا کہ ان کی کسی سے بھی ذاتی دشمنی نہیں تھی ۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے درخواست کی ہے کہ جب تک پولیس تحقیقات مکمل نہیں کر لیتی اس واقعے کو زیادہ ہوا نہ دی جائے۔ ڈان ذرائع نے بتایا ہے کہ رضوی کا شمار انتہائی قابل اور باصلاحیت صحافیوں میں ہوتا تھا اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے اس شعبے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ڈان سے وابستہ ہونے سے قبل وہ پاکستان کے کئی نامور اخبارت سے منسلک رہے تھے۔ ڈان کے لیے انہوں نے لاہور میں بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

اس سے قبل صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم تنظیم دی کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کو صحافیوں کے خطرناک ترین ملک قرار دیا تھا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2011 میں پاکستان میں سات صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ دی کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق2011 ء میں دنیا بھر میں کل43 صحافی ہلاک کیے گیے۔ ان میں لیبیا اور عراق میں پانچ پانچ صحافی اور میکسیکو میں تین صحافی ہلاک کیے گئے۔

ai,sk (Dawn, AP )

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں