1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں بارشیں اور سیلاب، ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک

26 جولائی 2023

مون سون کی بارشوں اور سیلاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ اب تک ساڑھے چار سو سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے۔ محمکہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

Überschwemmung Pakistan
تصویر: Sajjad/Xinhua/IMAGO

پاکستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی اور سیلاب کی تازہ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیاہ  66 اموات صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہوئیں۔ بارشوں یا سیلاب کے باعث پیش آنے والے واقعات میں 230 سے ​​زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 450 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

 

سب سے ہلاکت خیز واقعہ دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آیا، جہاں ایک زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار گرنے سے تیرہ مزدور ہلاک ہو گئے۔ مشرقی شہر لاہور میں ریکارڈ توڑ موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، شہری علاقوں میں پانی بھر گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کر رکھی ہےتصویر: Sajjad/Xinhua/IMAGO

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں سیلاب، پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی طوفان اور سندھ میں شہری سیلاب کی تازہ وارننگ جاری کی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں بیماریوں کے پھیلنے سے تقریباً 2,000 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا۔

ان سیلابوں میں مجموعی طور پر 33 ملین افراد متاثر ہوئے تھے۔ پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے ایک فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے لیکن اس کا شمار  موسمیاتی خطرات سے دوچار چوٹی کے دس ممالک میں ہوتا ہے۔

ش ر⁄ ا ا (ڈی پی اے)

پاکستان، سیلاب گزر گیا لیکن مشکلات نہ ٹلیں

03:32

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں