1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں تین لاپتہ روسی کوہ پیماؤں کی تلاش جاری

18 اگست 2024

پاکستانی حکام دنیا کی 17 ویں بلند ترین چوٹی سے لاپتہ ہونے والے تین روسی کوہ پیماؤں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کوہ پیماؤں کی ٹیم کو گیشربرم چہارم پر چڑھتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا۔

Ramin shojaei, broad peak Flash
تصویر: DW

سیرگئی نیلوف کی سربراہی میں روسی کوہ پیماؤں کی پانچ رکنی ٹیم 7925 میٹر بلند گیشر برم چہارم سے کوہ پیما دیمتری گولوفچینکو کی لاش نکالنے کے مشن پر تھی۔

ستمبر 2023ء کے آغاز میں نیلوف اور دیمتری گولوچینکو گیشر برم چہارم پر چڑھائی کے دوران حادثہ پیش آیا تھا، جس کے بعد گولوفچینکو کی موت ہو گئی تھی، تاہم ان کی لاش نہیں نکالی جا سکی تھی۔

پاکستان میں ایک ماہ کے دوران تیسرا جاپانی کوہ پیما ہلاک

پاکستان، پہلی بار خواتین کا گروپ کے ٹو سر کرنے کے مشن پر

گولوفچینکو اور نیلوف ماضی میں خطرناک چوٹیوں پر بہادری سے چڑھنے کے لیے مشترکہ طور پر دو 'پیولیٹ ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے تھے۔

ہفتہ کے روز پاکستانی فوج نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور دو کوہ پیماؤں کو وہاں سے نکال کر طبی امداد کے لیے سکردو پہنچایا۔

حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں جاپانی کوہ پیماؤں سمیت متعدد مہلک واقعات پیش آئے ہیں۔ جاپان کے کم از کم دو کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر گر کر ہلاک ہو گئے۔تصویر: SALTORO_SUMMIT_HANDOUT/dpa/picture alliance

حکومت کے زیر انتظام الپائن کلب کے ترجمان کرار حیدری نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ''فوج کے ہیلی کاپٹر نیلوف سمیت تین لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ایک اور امدادی کوشش شروع کریں گے۔‘‘

حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں جاپانی کوہ پیماؤں سمیت متعدد مہلک واقعات پیش آئے ہیں۔ جاپان کے کم از کم دو کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر گر کر ہلاک ہو گئے۔

ہر سال موسم گرما میں سینکڑوں کوہ پیما، جن میں زیادہ تر کا تعلق یورپ سے ہوتا ہے، پاکستان کی چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ موسم سرما میں بھی کوہ پیما پاکستان کی چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ان کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

ماضی میں بھی برفانی تودے گرنے اور شدید موسمی حالات کے شدید خطرات جان لیوا ثابت ہوئے ہیں۔

کے ٹو، چوٹی یا کچرے کا انبار؟

01:04

This browser does not support the video element.

ا ب ا/ع ب (ڈی پی اے، پلینٹ ماؤنٹین ڈاٹ کام)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں