1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیپاکستان

پاکستان میں تین چیک پوسٹوں پر حملہ، تین فوجی ہلاک

10 اگست 2024

یہ حملے صوبہ خیبرپختونخوا کی تیراہ وادی میں جمعے کے روز ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملوں کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاکستانی فوجی اہلکاروں کی ایک تصویر
پاکستانی فوجی اہلکاروں کی ایک تصویرتصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Naveed

پاکستانی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع صوبہ خیبرپختونخوا کی تیراہ وادی میں دہشت گردوں نے تین فوجی چیک پوسٹوں پر حملے کیے، جس کے بعد شروع ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی اہلکار اور چار دہشت گرد ہلاک ہو  گئے۔

اس حملے کے بعد جاری کردہ آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا تھا حملوں کے بعد علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی صورت میں ان کے خاتمے کے لیے ایک آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔

اس بیان میں فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

فوج کی جاب سے ان حملوں کی مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں، تاہم دہشت گرد حافظ گل بہادر گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا ایک دھڑا ہوا کرتا تھا اور پاکستانی حکام کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ افغانستان سے سرگرم ہے۔

حال ہی میں حکومت پاکستان نے حافظ گل بہادر گروپ کو  کالعدم جماعتوں کی فہرست میں بھی شامل کر دیا تھا۔

پاکستان میں حالیہ عرصے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سن 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان کا افغان طالبان پردہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام

02:56

This browser does not support the video element.

م ا ⁄ ش ر (اے پی)  

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں