پاکستانی مصنفہ اور حقوق نسواں کی حامی عطیہ داؤد نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت سے خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور پھر متاثرہ افراد پر الزام عائد کرنے کے کلچر کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عطیہ داؤد کے مطابق ان طریقوں سے خواتین کی اپنے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کو نہیں روکا جاسکتا۔