1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم شروع

3 فروری 2021

پاکستان میں منگل کے روز S کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی۔

Pakistan Covid-19 | Freiwillige für chinesichen Impfstoff
تصویر: Aamir Qureshi/AFP/Getty Images

پاکستان کو چین کی جانب سے سینوفارم ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں، جو فوج کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کو پاکستان پہنچیں۔ ویکسین پاکستان پہنچتے ہی حکومت نے پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ویکسین دینے کا کام شروع کر دیا ہے۔

 چند روز قبل پاکستانی ٹی وی چینلز پر عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ویکسینیشن کئی مرحلوں پر مبنی ہو گی اور اس میں سب سے پہلے کورونا وائرس کی وبا سے جنگ میں مصروف طبی عملے کو یہ ویکسین دی جائی گی۔

پاکستانی ٹوئٹر صارف صوفیہ سیفی کہتی ہیں کہ ٹی وی پر نظر آنے والے مناظر امید افزا ہیں۔ جہاں فرنٹ لائن ورکرز کو سینوفارم ویکسین دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے بھی ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا۔

تاہم پاکستان میں بعض حلقے اس بات پر اعتراض بھی کر رہے ہیں کہ پاکستان نے ویکسین امداد میں ملنے کا انتظار کیوں کیا اور اس ویکسین کی بروقت خریداری کے لیے کوشش کیوں نہ کی گئی۔

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں