1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں ہزاروں صارفین انٹرنیٹ سے محروم

19 اگست 2022

پاکستان میں انٹرنیٹ مہیا کرنے والے ایک اہم ادارے نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے تناظر میں انٹرنیٹ کی عارضی بندش کی اطلاعات دی ہیں۔

Pakistan Überschwemmung
تصویر: K.M. Chaudary/AP Photo/picture alliance

انٹرنیٹمہیا کرنے والی سرکاری کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کا کہنا ہے کہ ملک کے متعدد اہم شہروں سمیت کئی علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی بندش کا شکار رہی، جس کی وجہ شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹرز کے مطابق وہ اس سلسلے میں تفتیش کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اکیڈمک رائیٹنگ کے فراڈ

پچھلے دس سالوں میں پاکستان کتنا بدل گیا ہے؟

پی ٹی سی ایل کی جانب سے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کا فائبر آپٹیک نیٹ ورک نقائص کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کے شمالی اور وسطیٰ حصوں میں کئی مقامات پر انٹرنیٹ کی سہولت پر اس کا اثر پڑا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کا آپٹیکل فائبرنیٹ ورک کچھ تکنیکی مسائل کا شکار ہے۔‘‘ پی ٹی سی ایل کے مطابق ان مسائل کے خاتمے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ان مسائل کا اثر دیگر کمپنیوں کر بھی پڑا ہے، جس میں موبائل فون ڈیٹا کی سہولت بھی شامل ہے۔ ناورے کی ٹیلی نور کمپنی کے پاکستانی باب ٹیلی نور پاکستان کے مطابق اسے انٹرنیٹ مہیا کرنے والے نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے اس کا انٹرنیٹ نیٹ ورک بھی ڈاؤن ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے دیگر ٹیلی کام اداروں سے متعلق بھی اسی طرز کی شکایات کی ہیں، تاہم دیگر کمپنیوں نے اس بابت کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فکسڈ لائن صارفین کے علاوہ موبائل ڈیٹا صارفین نے بھی انٹرنیٹ رسائی نہ ہونے کی بتایا ہے۔ دوسری جانب متعدد انٹرنیٹ صارفین نے پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونیکشن ادارے جیز سے متعلق کہا ہے کہ وہ بدستور فعال ہے۔ واضح رہے کہ جیز ایمسٹرڈیم سے تعلق رکھنے والے کمپنی ویون کی ملکیت ہے۔

چائے والا پھر چائے والا بن گیا

03:27

This browser does not support the video element.

جیز کے ایکسٹرنل کمیونیکشن کے سربراہ خیام صدیقی نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چیت میں کہا، ''جیز نیٹ ورک اب تک کسی بڑے مسئلے کا شکار نہیں ہوا۔ ہمارا بہتر اور کثیرالجہتی نظام ہمارے صارفین کو مسلسل انٹرنیٹ مہیا کر رہا ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ان کا نظام دیگر نیٹ ورکس کی بندش کی وجہ سے عام اوقات سے زیادہ ڈیٹا ٹریفک کا سامنا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بائیس کروڑ آبادی کا ملک ہے جہاں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ع ت، ع ا (روئٹرز)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں