1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دے دی

15 جون 2009

پاکستان نے آج اوول کے میدان پر ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں آئرلینڈ کو 39 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک اپنی رسائی کے امکانات کو روشن کردیا ہے۔

پاکستان نے اس میچ میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو روشن کر لیا ہےتصویر: AP

ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی نصف سنچری اور شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی ٹیم 160رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور نو وکٹوں پر محض 120رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی طرف سے آف سپنر سعید اجمل نے چار اور فاسٹ بولر عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کامران اکمل کو ان کی شاندار بیٹنگ کارکردگی کے لئے ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔

آئرلینڈ کے کپتان ڈبلیو پورٹرفیلڈ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 جبکہ کے برائن نے 26 رنز بنائے۔ ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی آئرش بیٹسمین خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

عمر گل نے اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے چار اوورز میں 19 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں چھہ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرکے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ دفاعی چیمپئن بھارت پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

رپورٹ : خبر رساں ادارے، ادارت : گوہر نذیر گیلانی

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں