آج جرمن شہرMönchengladbach میں ہاکی ورلڈ کپ کے دوسرے روز پاکستان نے جاپان کو آسانی کے ساتھ صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ اِس سے پہلے انگلینڈ نے بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ کل پہلے روز بھی بھارت اِسی اسکور سے جرمنی سے ہار گیا تھا۔ اِس طرح بھارت کو مسلسل دو میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اشتہار
آج جمعرات کے آخری میچ میں اسپین نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا اور یوں اِس عزم کا بھرپور اظہار کیا کہ وہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتی ہے۔