دنیا بھر میں مشہور ہونے والی ملٹی پلیئر ’پب جی‘ گیم پر پاکستان میں عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس گیم کی لت میں مبتلا نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت شدید متاثر ہو رہی تھی۔
اشتہار
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں مشہور گیم 'پلئیرز ان ناؤن بیٹل گراؤنڈز‘ (پب جی) پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ پابندی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ آن لائن گیم وقت کے ضیاع اور عادی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیت پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستانی میڈیا میں ایسی رپورٹس بھی شائع ہوئی تھیں کہ اس گیم کو کھیلنے والے بچے خودکشیاں کر رہے ہیں اور انہی رپورٹس کو بنیاد بنا کر لاہور ہائی کورٹ نے انہیں فیصلہ کرنے کے لیے کہا تھا۔ پی ٹی اے نے عوام سے اس گیم کے حوالے سے رائے بھی طلب کی ہے اور اس ایک ای میل ایڈریس بھی شائع کیا ہے۔
قبل ازیں لاہور پولیس نے بھی اعلی حکام سے گزارش کی تھی کہ وہ اس گیم پر پابندی عائد کریں کیوں سے اس سے نوجوانوں میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ لاہور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے آئی پنجاب کو خط لکھتے ہوئے کہا تھا کہ اس گیم کی وجہ سے نوجوانوں کے رویے تبدیل ہو رہے ہیں۔
ایسی رپورٹیں بھی سامنے آئی تھیں کہ اس گیم کو کھیلنے والے نوجوانوں کو والدین منع کرتے ہیں اور وہ اشتعال میں آ کر لڑائی جھگڑا شروع کر دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے چند ایک نوجوانوں نے خودکشیاں بھی کیں۔
ا ا / ب ج
گیم بوائے کے تیس برس
اکیس اپریل سن 1989 کو جاپانی کمپنی نینٹینڈو نے اپنا مشہور زمانہ گیم بوائے کنسول مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس تاریخی گیم کنسول نے تیس برسوں میں کتنی ترقی کی؟ آئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Warnecke
’آیا اور چھا گیا‘
21 اپریل 1989 کو جاپانی کمپنی نینٹینڈو نے اپنا پہلا گیم کنسول متعارف کرایا تھا۔ تب ویڈیو گیم بنانے والے ممالک میں جاپان ایک نمایاں ملک تھا۔ اس کنسول نے جلد ہی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر لی۔ اسی سال جون میں گیم بوائے نے امریکا میں تہلکہ مچایا جبکہ 90 کی دہائی میں یہ یورپ میں بھی پسندیدہ بن گیا۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس گیم میں اپ ڈیٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ اب تک 120 ملین گیم بوائے کنسول فروخت ہو چکے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Warnecke
ویڈیو گیمِنگ کی دنیا میں انقلاب
80 کی دہائی میں جوئے خانوں میں بڑی بڑی مشینیں ہوتی تھیں، جن پر گیمز کھیلنا آسان نہیں تھا۔ تاہم آہستہ آہستہ ان کی جگہ آسان ویڈیو گیمز نے لے لی۔ اگر آپ کو یاد ہو تو یہ ’ڈونکی کانگ‘ گیم ہے، جس میں بعد ازاں سپر ماریو ایک اہم کردار بننا تھا۔ اُس وقت ہوم ٹی وی اور کمپیوٹر گیمز انتہائی مہنگی تھیں۔
تصویر: Imago/T. Frey
ایک کنسول لیکن مختلف گیمز
اسی دور میں اکیس اپریل سن 1989 کو گیم بوائے متعارف کرایا گیا۔ ایک ایسا قدرے سستا کنسول جو جیب میں بھی فٹ ہو جاتا تھا۔ اس چھوٹے سے کنسول کی مدد سے کئی گیمز کھیلی جا سکتی ہیں۔ بس ایک چھوٹی سی ڈسک اس کنسول میں انسرٹ کرنا ہوتی ہے۔ اگرچہ اس دور میں اس طرح کی کئی گیمز مارکیٹ میں موجود تھیں لیکن گیم بوائے نے جو مقبولیت حاصل کی، اس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکا۔
گیم بوائے کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس کا کنٹرول انتہائی آسان تھا۔ یوزر فرینڈلی انٹر فیس نے اس ڈوائس کی مقبولیت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ تب بچے کیا بڑے بھی اس کے ساتھ شوق سے کھیلتے تھے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Warnecke
سپر اسٹار ماریو
ویڈیو گیمز میں سب سے مقبول ترین کردار سپر ماریو ہے۔ جاپانی ویڈیو گیم انڈسٹری میں اس کردار نے ایک اہم جگہ بنا لی تھی۔ سپر ماریو نے اس گیم کے دوران دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہزادی ڈیزی کا بچانا ہوتا تھا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Pleul
پیکا چو! پیکا چو!
سن 1996 میں نینیٹینڈو نے ’پاکٹ مونسٹر‘ پوکی مان نامی ایک انتہائی دلچسپ کردار کے ساتھ ایک نئی گیم متعارف کرائی۔ یہ گیم بھی بہت زیادہ مقبول ہوئی۔ اس گیم کے پریمیئر کے دو دہائیوں بعد پیکا چو اینڈ کو کی شاندار واپسی ہوئی۔ پوکی مان گو نامی گیم اب سمارٹ فونز پر بھی کھیلی جا سکتی ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/MAXPPP/Kyodo
آسان مگر انتہائی شاندار
گیم بوائے کی سکرین کوالٹی زیادہ اچھی نہ تھی جبکہ دوسری طرف اٹاری کی Lynx اور سیگا کی Game Gear جیسی ویڈیو گیمز کی کوالٹی انتہائی عمدہ تھی۔ پھر بھی کم قیمت اور بیٹری کی لمبی عمر کے علاوہ آسان کنٹرول اور دلچسپ گیمز کی وجہ سے گیم بوائے کا مقابلہ کوئی نہ کر سکا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Warnecke
گیم بوائے کی پانچ جنریشنز
گزشتہ تیس برسوں سے گیم بوائے ماڈل کی تمام گیمز نینیٹینڈو ہی تیار کر رہا ہے۔ اس تصویر میں گیم بوائے کنسول کے مختلف ماڈلز دیکھے جا سکتے ہیں، جو بہت مقبول بھی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Warnecke
گیم بوائے آج بھی ایک جنون
گیم بوائے آج بھی انتہائی مقبول ویڈیو گیم ہے۔ دو سال قبل بیلجیم کے الہان اُونال نے دنیا کے سے سے بڑے گیم بوائے کنسول کو بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس پر ان کا نام گینیز بک آف ریکارڈز میں بھی شامل کیا گیا۔ ایک میٹر اونچے اس کنسول کا کنٹرول ویسا ہی ہے، جیسا کہ چھوٹے کنسولز کا ہوتا ہے۔ تاہم اس کے بٹن دبانا تھکا دیتا ہے۔