1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد

9 دسمبر 2021

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
فائل فوٹوتصویر: Imageo Images/L. Parker

پاکستانی حکام کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سمیت چھبیس رکنی اسکواڈ جمعرات کی صبح کراچی پہنچا۔ ان کو سخت سکیورٹی کے حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔

کراچی میں پاکستان  اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ہفتے تیرہ دسمبر پیر کے روز پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ بائیس دسمبر تک کھیلی جانے والی سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

فائل فوٹوتصویر: DW/T. Saeed

واضح رہے چند ماہ قبل ہی ننیوزی لینڈ  کی ٹیم پاکستان میں  سکیورٹی خطرات  کی وجہ سے بغیر کوئی میچ کھیلے واپس لوٹ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی مرد اور خواتین ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم  کے کافی زیادہ اہم کھلاڑیوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل راؤنڈر اور کپتان کیرن پولارڈ نے بھی انجری کی وجہ سے اپنا نام واپس لے لیا۔ سابق کپتان  جیسن ہولڈر  کو بھی آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں نِکلاس پوران اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں شے ہوپ ٹیم کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کی کپتانی میں بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ وکٹری حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی ہے۔

ع آ / ا ا  (اے ایف پی، س م )

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں