پاکستان میں ہر تیسرا بچہ اسکول نہیں جا رہا اور پشتونوں کے بچوں کے لیے صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ غربت، بدعنوانی، دہشت گردانہ حملے، اور سیکولر تعلیمی نظام کی مخالفت کرتی دقیانوسی روایات، ان بچوں کی راہ میں حائل ہو جاتی ہیں۔ مگر پھر بھی، کچھ بچے ہار نہیں مانتے۔ ڈی ڈبلیو کی دستاویزی فلم 'تعلیم کی بھوک' میں ایسے پشتون بچوں سے ملیے جو اسکول جانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔