1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: پولنگ جاری، موبائل سروس عارضی طور پر معطل

8 فروری 2024

پاکستان کے بارہویں عام انتخابات لیے لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں اور پولنگ کا یہ عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا،جبکہ ملک میں موبائل فون سروس عارضی طورپر معطل ہے۔امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولنگ کا آغاز آج صبح آٹھ بجے ہوا، جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی
پولنگ کا آغاز آج صبح آٹھ بجے ہوا، جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گیتصویر: Anjum Naveed/AP Photo/picture alliance

 

پاکستان کی تاریخ کے بارہویں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز آج صبح آٹھ بجے ہوا، جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ وزارت داخلہ نے سکیورٹی کے خدشات نیز ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لیے موبائل فون سروسز کوعارضی طورپر معطل کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور امن و امان کی صورت حال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔ "اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طورپر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔"

پاکستان کے انتخابی عمل میں آزادی اور شفافیت کی کمی پر امریکہ کو تشویش

 عام انتخابات کے لیے دو لاکھ 77 ہزار فوجی افسران و اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ ان کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی سکیورٹی پر مامور ہیں۔

پاکستان کے بارہویں عام انتخابات میں پچیس کروڑ آبادی کا نصف یعنی  12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انتخابات میں قومی اسمبلی کی 266 اور چار صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 571 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔

پاکستان کے بارہویں عام انتخابات میں پچیس کروڑ آبادی کا نصف یعنی  12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گےتصویر: BANARAS KHAN/AFP

آج ہی نتائج آجانے کی امید

یہ پولنگ ایسے وقت ہورہی ہے جب ایک روز قبل ہی بلوچستان کے ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیداروں کے دفاتر کے باہر بم دھماکے کیے گئے، جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

اس سے قبل بھی حالیہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدت پسندی کے واقعات ہوئے ہیں، جن میں عام شہریوں سمیت متعدد سکیورٹی اہلکاروں کی بھی جانیں گئیں جبکہ سکیورٹی فورسز کی کاررائیوں میں کئی عسکریت پسندوں بھی مارے گئے۔

اب تک قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں سمیت چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیںتصویر: Abdul Majeed/AFP

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے چاروں صوبوں کے حکام کو سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق "سکیورٹی صورت حال کا جائزہ ایجنسیوں اور وزارت داخلہ کا کام ہے۔ ہم وزارت داخلہ کو موبائل سروس کھولنے کا نہیں کہیں گے۔"

پاکستان میں 'الیکشن نہیں اب سلیکشن ہوتا' ہے، بھارتی تجزیہ کار

شام پانچ بجے پولنگ کے اختتام کے بعد ہر پولنگ سٹیشن میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو گی اور تقریباًآج رات نو بجے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔ تاہم سرکاری اور حتمی نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان ووٹنگ ڈے کے بعد 14 روز میں گزٹ نوٹیفیکیشن کے ذریعے جاری کرنے کا پابند ہے۔

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے علاوہ کئی دوسری پارٹیوں نے بھی آج کے انتخابات کے لیے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

پاکستان میں نچلی ذات کے ہندو مناسب نمائندگی سے محروم کیوں؟

الیکشن کمیشن نے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں کو انتخابی نشانات جاری کیے ہیں۔ تاہم سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا جس کے باعث اس کے ہزاروں امیدوار الگ الگ نشانات کے ساتھ آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

کیا پاکستانی انتخابات کے نتائج پہلے سے طے ہیں؟

05:30

This browser does not support the video element.

ج ا / ص ز (خبررساں ادارے)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں