ملیے مسرت بی بی سے جو اسلام آباد کے ایک پسماندہ علاقے میں سڑک کنارے ڈھابہ ہوٹل چلاتی ہیں۔ پچاس سالہ مسرت کے خاوند کی وفات کے بعد ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر ان جیسی ایک کم تعلیم یافتہ خاتون ڈھابہ چلا سکتی ہے تو باقی خواتین بھی اپنا کاروبار خود چلا سکتی ہیں۔ بلال بصیر عباسی رپورٹ دیکھیے۔