1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آزادی صحافتپاکستان

پاکستان: کالم نگار اور اینکر اوریا مقبول جان گرفتار

22 اگست 2024

پاکستانی میڈیا کے مطابق اوریا مقبول جان پر مبینہ مذہبی منافرت، اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Orya Maqbool
تصویر: Orya Maqbool

پاکستان کے متعدد میڈیا ادارو‍‍‍ں کی رپورٹس کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، ایف آئی اے، کی سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے جمعرات کو گرفتار کیا ہے۔

اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو گرفتار کیا۔ انہیں مبارک ثانی کیس میں سوشل میڈیا پوسٹس کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

'سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جا رہا ہے'، جنرل عاصم منیر

پاکستانی صوبہ پنجاب میں سوشل میڈیا پر چھ روزہ مکمل پابندی کی تجویز

اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول کو گلبرگ سائبر کرائم کے آفس میں رکھا گیا ہے۔

اظہر صدیق نے بتایا کہ "ہمیں ایف آئی ار کی تفصیلات نہیں بتائی جا رہی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔"

پاکستان میں خود ساختہ راست باز صحافت کی بڑھتی سنسنی خیزی

پاکستانی حکام صحافیوں اور میڈیا کے تحفظ کو یقینی بنائیں، سی پی جے

اوریا مقبول جان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے جمعرات کو گرفتار کیا ہےتصویر: Arif Ali/AFP

 

اس سلسلے می‍‍ں ہم مزید کیا جانتے ہیں؟

اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل 28 جنوری 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کی تشہیر پر ایف آئی اے کی جانب سے اوریا مقبول جان سمیت 47 صحافیوں اور یوٹیوبرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

یہ کمیٹی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 (تفتیش کے اختیار سے متعلق) کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔

واضح رہے گزشتہ برس 13 مئی 2023 کو بھی اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

اوریا مقبول جان پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر، دانشور، ڈرامہ نگار اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ بطور کالم نگار ان کے کالمز باقاعدگی کے ساتھ شائع ہوتے رہتے ہیں۔

ج ا ⁄  ص ز ( خبررساں ادارے)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں