1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمپاکستان

پاکستان: کراچی میں تین ٹرانس جینڈر خواتین کی لاشیں برآمد

افسر اعوان اے ایف پی کے ساتھ
21 ستمبر 2025

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس کو آج اتوار 21 ستمبر کو ایک سڑک کے کنارے تین ٹرانس جینڈر خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف تشدد کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

پاکستان میں ٹرانس جینڈر -ایک علامتی تصویر
پاکستان: کراچی میں تین ٹرانس جینڈر خواتین کی لاشیں برآمدتصویر: Rana Sajid Hussain/Pacific Press/picture alliance

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں کم رپورٹنگ کی وجہ سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف جرائم کے بارے میں درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں، لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ٹرانس جینڈرز کے خلاف جان لیوا تشدد جاری

پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور تدفین کے مسائل

کراچی شہر کے ایک پولیس اہلکار جاوید احمد ابڑو نے اے ایف پی کو بتایا، ''تین ٹرانس جینڈر خواتین کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ایک شاہراہ پر ملی ہیں۔‘‘

ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔تصویر: Sajid Hussain/Pacific Press/picture alliance

انہوں نے مزید کہا، ''ہم ابھی تک ان کی شناخت کی تصدیق کے عمل میں ہیں… قتل کے پیچھے محرکات کا تعین کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔‘‘

اے ایف پی کے مطابق یہ لاشیں اتوار کو آدھی رات کے کچھ دیر بعد کراچی کے میمن گوٹھ کے علاقے میں ملیں۔

سندھکے صوبائی وزیراعلیٰ نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں پولیس کو ''فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار‘‘ کرنے کا حکم دیا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا: ''ٹرانس جینڈر افراد معاشرے کا ایک کمزور طبقہ ہیں، اور ہم سب کو انہیں عزت اور وقار دینا چاہیے۔‘‘

ٹرانس جینڈر افراد صوابی چھوڑ دیں، جرگہ اپنے فیصلے پر برقرار

05:31

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں