1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئر مین کون؟ ایک نیا مسئلہ

11 ستمبر 2008

ڈاکٹر نسیم اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد ابھی تک پی سی بی نے نئے چیئر مین کا تقرر ممکن نہیں ہو سکا جس کے باعث کرکٹ سے متعلق کئی اہم فیصلے ابھی تک موخر ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئر مین کا تقرر صدر پاکستان کرتے ہیں۔

ڈاکٹر نسیم اشرف کے استعفی کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئر مین کی تلاش شروع ہو گئی ہے تاہم اس بار ماہرین کا اصرار ہے کہ نیا چیئر مین کرکٹ سے واقفیت ضرور رکھتا ہو۔ کیونکہ پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں تینایسے افراد کو اس منصب پر فائز کیا جو کرکٹ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں رکھتے تھے۔

مبصرین تنقید کرتے ہیں کہ کرکٹ سے ناواقف بیوروکریٹ افسران انتظامی معاملات میں کرکٹ کی بھلائی کے لئے کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں اور اگر واقعتا کرکٹ کی ترقی مقصود ہو تو کسی پرانے ٹیسٹ کرکٹر کو پی سی بی کا چیئر مین بنایا جائے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں