1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کی کمزور بیٹنگ: پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست

19 نومبر 2018

پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کمزور بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا ٹیسٹ میچ ہار گئی۔ پاکستانی ٹیم کو جیتنے کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا گیا لیکن وہ اس تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

Bildergalerie Cricket Ausrüstung
تصویر: Getty Images

متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو چار رنز سے شکست دے دی۔ ایک آسان ہدف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے غیر ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اظہر علی تھے اور وہ پینسٹھ اسکور بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگر میں بھارتی نژاد اعجاز یونس پٹیل نے انسٹھ رنز دے کر پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آخری کھلاڑی اظہر علی کو بھی انہوں نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے اپنے شاندار کپتانی کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔

پاکستان کو جیتنے کے لیے 175 رنز درکار تھے لیکن ساری ٹیم 171 پر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کے دوران ایک ایسا وقت بھی تھا جب پاکستان کا اسکور 130 تھا اور اُس کی صرف چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ بعد میں اگلی چھ وکٹیں محض اکتالیس کے عوض گر گئیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے اپنے شاندار کپتانی کا مظاہرہ کیاتصویر: Getty Images/AFP/D. Sarkar

نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیز بالرنیل ویگنر نے بھی نپی تلی بالنگ کا مظاہرہ کیا اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویگنر نے مسلسل تیرہ اوورز پھینکے۔ اُن کے علاوہ سوڈھی نے بھی دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بابر اعظم رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں تین کھلاڑی بغیر کسی اسکور کے آؤٹ ہوئے اور مجموعی طور پر پانچ بیٹسمین دوہرے اسکور بنانے میں ناکام رہے۔ پانچ وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل اپنا پہلا ٹیسٹ میح کھیل رہے تھے۔ انہوں نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ پانچ وکٹیں لینے کا اُن کا پرانا خواب پورا ہو گیا ہے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ چوبیس نومبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ابو ظہبی ٹیسٹ: یاسر شاہ کی شاندار کارکردگی

03:10

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں