1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتپاکستان

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرے، پولیس افسر ہلاک

12 مئی 2024

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پرتشدد عوامی مظاہروں میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ حکام کے مطابق ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پرتشدد عوامی مظاہروں کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کی ایک تصویر
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پرتشدد عوامی مظاہروں کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کی ایک تصویرتصویر: AMIRUDDIN MUGHAL/EPA

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے اتوار 12 مئی کو ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرے کشمیر کے متنازعہ اور منقسم خطے کے پاکستان کے زیر انتظام حصے میں اشیائے خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی اور گیس کے ہوش ربا بلوں کے خلاف کیے گئے۔

میرپور: غیرملکی ریستوران کو آگ لگانے والے 50 افراد گرفتار

کل ہفتے کے روز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے چند شہروں میں تاجروں نے اپنی دکانیں بھی احتجاجاﹰ بند رکھیں جبکہ مظاہرین نے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے کئی مقامات پر سڑکوں پر ٹائروں کو آگ بھی لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ ان پرتشدد مظاہروں کے دوران کشمیر کے پاکستان کے زیر انتظام حصے میں کئی مطاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا جبکہ تحصیل ڈڈیال میں ان مظاہروں کے دوران ایک پولیس افسر ہلاک بھی ہو گیا۔

بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی کی تجویز زیر غور، پاکستان

مشتعل مظاہرین نے کئی مقامات پر سڑکوں پر ٹائروں کو احتجاجاﹰ آگ لگا دی تھیتصویر: AMIRUDDIN MUGHAL/EPA

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ حریف ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت کے مابین منقسم خطے جموں کشمیر کے پاکستان کے زیر انتظام حصے کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرین کے مطالبات پر غور کرنے پر تیار ہیں تاہم مظاہرین کو بھی ہر قسم کی پرتشدد کارروائیوں سے اجتناب کرنا ہو گا۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ کشمیر پر پاکستان کی نکتہ چینی

ادھر اسلام آباد سے آمدہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے آج اتوار کے روز ایک ایسا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں اس بارے میں مشاورت کی جائے گی کہ ان مظاہروں پر قابو پاتے ہوئے مظاہرین کو پرسکون کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان گزشتہ برس بڑی مشکل سے اس قابل ہوا تھا کہ وہ اپنے ذمے مالی ادائیگیوں کے قابل نہ رہنے سے بچ سکے اور ڈیفالٹ نہ کر جائے۔ اس عمل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور چند دوست ممالک نے قرضوں کی فراہمی کی صورت میں پاکستان کی مدد کی تھی۔

کشمیر کے معاملے پر بھارت اور پاکستان میں پھر نوک جھونک

اس دوران ایک وقت پر اس جنوبی ایشیائی ملک میں افراط زر کی شرح 40 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی تھی مگر حکام کا کہنا ہے کہ اب یہی شرح کم ہو کر 17 فیصد تک آ چکی ہے جبکہ پاکستان اب آئی ایم ایف کے ساتھ اربوں ڈالر کے ایک نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے مذاکرات کی تیاریوں میں بھی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے کم از کم بھی چھ بلین ڈالر کا ایک نیا طویل المدتی بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کی خواہش مند ہے اور اسے امید ہے کہ یہ نئی ڈیل ممکنہ طور پر اگلے چند ماہ میں طے پا جائے گی۔

م م / ا ا (اے پی)

امید ہے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوں گے، عمر عبداللہ

05:54

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں