1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتبھارت

'پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگ بھارت میں شامل ہوجائیں'

جاوید اختر، نئی دہلی
9 ستمبر 2024

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے برعکس بھارت، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کو اپنا سمجھتا ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ بھارت میں شامل ہو جائیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی حمایت بند کرتا ہے تو بھارت اس کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہےتصویر: Mubashir Hassan/Pacific Press/picture alliance

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو جموں و کشمیر کے رامبن حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر (پی اے کے) کے باشندوں پر زور دیا کہ، بھارت انہیں "اپنا سمجھتا ہے" لہذا وہ بھارت میں شامل ہو جائیں جب کہ اس کے برعکس پاکستان میں ان کے ساتھ "غیر ملکی جیسا" سلوک کیا جاتا ہے۔

مودی کی فتح پر مظفر آباد میں کشمیریوں کا احتجاج

'پاکستان کے زیر انتظام کشمیر خود بھارت میں ضم ہو جائے گا‘

ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے سینیئر لیڈر راج ناتھ سنگھ نے لوگوں سے جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کی حمایت کرنے کی اپیل کی تاکہ خطے میں بڑے پیمانے پر ترقی ہو سکے اور سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہو‍ں نے کہا، اتنی ترقی ہو گی کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکے لوگ" یہ دیکھ کر کہیں گے کہ ہم پاکستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور اس کے بجائے بھارت میں شامل ہونے کو ترجیح دیں گے ۔"

بھارتی وزیر دفاع نے کہا، "میں پی اے کے کے باشندوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان آپ کو غیر ملکی تصور کرتا ہے لیکن بھارت کے لوگ آپ کو اپنا مانتے ہیں۔ اس لیے آئیں اور ہمارے ساتھ شامل ہوں۔"

پاکستانی کشمیر کو واپس لینے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں، بھارت

بھارتی وزیر نے پاکستان کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کی طرف سے داخل کردہ حالیہ حلف نامہ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے زیر انتظام خطہ غیر ملکی علاقہ ہے۔

سینئر بی جے پی لیڈر نے آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کے نیشنل کانفرنس- کانگریس اتحاد کے ان کے انتخابی وعدے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ جب تک بی جے پی موجود ہے یہ ناممکن ہے۔

نئی دہلی پاکستان پر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی اعانت کا الزام لگاتا ہےتصویر: Imago/Zuma Press

بھارت پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے اگر۔۔۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی حمایت بند کرتا ہے تو بھارت اس کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا، "بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے لیکن پہلے دہشت گردی کو روکنا ہو گا۔"

سنگھ نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر میں مصائب کو ختم کرنے اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا، "جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں میں 85 فیصد مسلمان تھے۔ دہشت گردی کے واقعات کشمیر میں ایک معمول کی بات ہوا کرتے تھے۔ کیا دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندو مارے جا رہے تھے؟ میں وزیر داخلہ رہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ تعداد میں مسلمانوں کی جانیں گئیں۔"

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی خوبصورت مسجد

03:50

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں