پاکستان کے مقبول ترین سیاحتی مقام سوات وادی کو قریب ایک عشرہ قبل طالبان نے روند ڈالا تھا۔ تاہم اب ملک میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے باعث اس خوبصورت اور دلفریب وادی میں زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ اب مقامی لوگ دوبارہ سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔