پاکستان کے قدرتی وسائل کی مالیت کھربوں ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ وہ بھی ایک ایسے وقت میں، جب چین اور امریکا اہم معدنیات پر اجارہ داری کے لیے ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ وسائل حقیقی خوشحالی میں بدل پائیں گے؟