1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے لئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی امداد

گوہر نذیر گیلانی25 نومبر 2008

بین الاقوامی مالیاتی ادارے، یعنی IMF، نے پیر کی شب مالی خسارے سے دوچار ملک پاکستان کی امداد کے لئے 7.6 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔

پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خزانہ امور کے مشیر شوکت ترین کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ملکی معیشت کی بگڑتی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوےتصویر: AP

آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر Takatoshi Kato نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا، جس میں یہ کہا گیا کہ IMF نے پاکستان کو اتنا بڑا قرضہ فراہم کرکے امدادی اداروں اور ملکوں کی طرف یہ واضح اشارہ کردیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کس ڈگر پر ہے۔

IMF کے مطابق اس وقت فوری طور پر پاکستان کو 3.1 ڈالر کا قرضہ دیا جائے گا

IMF کے مطابق اس وقت فوری طور پر پاکستان کو 3.1 ڈالر کا قرضہ دیا جائے گا، جبکہ بقیہ رقم قسطوں میں فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کی کرنسی اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔ یورو اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر انتہائی کم ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ملکی عوام کو اشیاء خوردونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی شرح میں بھی بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے۔

واشنگٹن میں ہمارے ساتھی انور اقبال نے آئی ایم کی طرف سے پاکستان کے لئے قرضے کی منظوری کے حوالے سے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارہ باقی رقم پاکستان کو تئیس قسطوں میں فراہم کرے گا اور ہر قسط تین ماہ کے وقفے کے بعد دی جائے گی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں