1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے مفادات اولین ترجیح ہیں، چوہدری احمد مختار

6 مارچ 2008

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری احمد مختار کے اس بیان کو آجکل کافی اہمیت دی جا رہی ہے کہ جس میں انہوں نے پاکستان کی کشمیر پالیسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

تصویر: AP

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت عظمی کے لئے ایک نام چوہدری احمد مختار کا بھی ہے۔ چوہدری احمد مختار نے حالیہ انتخابات میں ، پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کو شکست دی تھی۔ گزشتہ دنوں چوہدری احمد مختار کے حوالے سے ایک بیان شائع ہوا جس میں جس میں انہوں نے کہا کہ اقتدار کی کرسی سنبھالنے کے بعد پیپلز پارٹی پاکستان کی جانب سے کشمیر کے موقف میں مذید لچک پیدا کرتے ہوئے بھارت سے باہمی تعلقات کو فروغ دے گی۔ سیاسی مبصریں چوہدری احمد مختار کے اس بیان کو پرویز مشرف کی طرف جانب سے کشمیر پالیسی کا تسلسل قرار دے رہے ہیں ۔ڈوئچے ویلے سے خصوصی بات کرتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف وہی اقدامات اٹھائے گی کہ جو پاکستان کے حق میں ہونگے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایسا ہی کیا ہے اور وہ آئندہ بھی ایسام ہی کرے گی۔



اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں